اشیاء:
1. سبزیوں کا ویسٹ (خاص طور پر پھلی دار سبزیاں)
2. پھلوں کے چھلکے (پپیتا,کیلا,مالٹا وغیرہ)
3. چوکر (گندم کا چوکر)
4. پرانا گڑ
5.چاولوں کا پانی (چاول دھو کر پانی نتھار لیں)
بنانے کا طریقہ
- سبزیوں کا ویسٹ,پھلوں کے چھلکے اور چوکر کو مکس کر کے کسی چیز میں بند کر کے 1 ہفتے کیلئے رکھ دیں گلنے سڑنے کے بعد آپکو EM1جنریشن حاصل ہو گی.
- اب EM1جنریشن میں پھلوں کے چھلکے اور سبزیوں کا ویسٹ مکس کر کے ایک ہفتے کیلئے گلنے سڑنے دیں اس سے آپکو EM2حاصل ہوگا.
- اب EM2جنریشن میں چوکر,پرانا گڑ,اور چاولوں کا پانی ڈال دیں اور مکس کر کے ایک ہفتے کیلئے رکھ دیں.آپکو اس طرح EM3جنریشن حاصل ہو گی.
- اس حاصل ہونے واکے مٹیریل کو ایک ہفتے کیلئے مزید بند کر کے رکھ دیں ملائیں کچھ بھی نا اس طرح آپکا EM4تیار ہو جائے گا
ای ایم4 EM4 کا استعمال اور فوائد
ای ایم 4 کو ایکٹیویٹ ای ایم بنانا (AEM)
کسان بھائیو جب بھی ایفیکٹیو مائیکرو آرگنیزمز یعنی EMکو استعمال کرنا ہو تو اسے پہلے ایکٹیویٹ کیا جاتا ہے پھر استعمال کیا جاتا ہے
طریقہ
100گرام ای ایم پوڈر+ایک کلو پرانا گڑ+ 50 لیڑ پانی
ان سب کو مکس کر کے ایک ہفتہ کیلئے کسی چیز میں ہوا بند کر کے ایک ہفتے کیلئے رکھ دیں جہاں اندھیرا ہو اور زیادہ گرمی نا ہو۔ایک ہفتے کے بعد آپکا ای ایم ایکٹیویٹ ہو جائے گا آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔
اس پانی کا سپرے بھی کر سکتے ہیں اور فلڈ بھی کر سکتے ہیں۔
ایک ایکڑ سپرے کیلئے 200گرام ای ایم اور 100لیٹر پانی+دو کلو پرانا گڑ ایک ڈرم میں کس کر کے ایک ہفتہ کیلئے کسی اندھیری جگہ پر رکھ دیں ایک ہفتے کے بعد یہ مائیکروبز ایکٹیو ہو چکے ہوں گے اسے آپ کسی بھی فصل پر سپرے کر سکتے ہیں۔ ہر سات دن بعد سپرے کر سکتے ہیں۔
فلڈ کرنے کیلئے 1ڈرم میں500گرام ای ایم + دو کلو پرانا گڑ+ 100لیٹر پانی میں مکس کر کے ایک ہفتے کیلئے کسی اندھیری جگہ پر رکھ دیں جہاں زیادہ گرمی نا ہو
اسے آپ فلڈ کر کے زمین میں موجود زرخیزی کو بحال کر سکتے ہیں۔
فوائد:
✔سپرے کرنے سے پتوں کی تعداد میں اضافع ہوتا ہے اور پتوں کا سائز بڑھ جاتا ہے جس سے پودازیادہ خوراک بناتا ہے
✔پودوں پر بیماریوں کا عمل کم ہو جاتا ہے اور پودوں کی جڑیں لمبی ہو کر زیادہ سے زیادہ خوراک پودے تک پہنچاتی ہیں جس سے پیداوار میں اضافع ہوتا ہے۔
✔زمین میں فلڈ کرنے سے زمین میں کینچوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے اور زمین مختلف قسم کی بیکٹیریل اور فنگس کی بیماریوں سے پاک رہتی ہے۔
✔کھاد جو مردہ حالت میں پڑی ہوتی ہے وہ بھی استعمال میں آ جاتی ہے اور پودوں کی صیحت ہر وقت درست رہتی ہے اور خوراک بنانے کا عمل رکتا نہیں جاری رہتا ہے۔
نوٹ سب چیزیں برابر مقدار میں ڈالیں۔
کسان بھائیو یاد رکھیں یہ ایک حقیقت ہے جس سے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ زندگی میں ایک بار بنائیں اور ساری زندگی بنانے کی ضرورت نہیں کسی بھی بیکٹیریا کو یا مائکروبز کو۔
4۔کسان بھائیو کیا آپ جانتے ہیں کہ بیکٹیریل پروڈکٹس کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟
جواب: ہماری زمینوں میں آرگینک میٹر نا ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے ہمیں ڈالنا پڑتا ہے جیسے کھاد بار بار ڈالنا پڑتی ہے ویسے اسے بھی ڈالنا پڑتا ہے
اگر آپکی زمین کا آرگینک میٹر اچھا ہے تو آپکو اس کے زیادہ سے زیادہ زیادہ فوائد ہوں گے اگر کم ہے تو اپنا بنا بنا کر ڈالتے رہیں اور سپرے بھی کرتے رہیں۔
نوٹ زندگی میں ایک بار تیار کر لیں باس یا 10سے بیس گرام کو ملٹی پلائی کر کے ساری زندگی استعمال کرتے رہیں