انگریزی اور جرمنی زبان کی نامور ادیبہ و شاعرہ اور ناول نویس ایلسا گرٹ 13 اکتوبر 1884 کو جرمنی کے قصبے روڈل اسٹاٹ میں پیدا ہوئی ۔ ان کو بچپن سے شاعری اور مصوری کا شوق تھا ۔ سندھ کے ممتاز ادیب و دانش ور اور فلاسفر علامہ آئی آئی قاضی سے ان کی جرمنی میں شناسائی ہوئی جو جلد ہی دوستی میں بدل گئی اور پھر یہ دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی اور پھر یہ محبت 1910 میں ان کی شادی کا موجب بن گئی ۔ ایلسا گرٹ آئی آئی قاضی صاحب سے شادی کے بعد ایلسا قاضی کہلانے لگیں ۔ ایلسا 1911 علامہ آئی آئی قاضی کے ساتھ حیدر آباد سندھ پاکستان منتقل ہو گئی اور پھر یہیں کی ہو کر رہ گئی ۔ انہوں نے حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کی سندھی شاعری کا انگریزی میں ترجمہ کیا ۔ ایلسا قاضی صاحبہ کی 3 انگریزی کتابیں چھپ چکی ہیں ۔ 28 مئی 1967 کو ایلسا قاضی کا انتقال ہوا ۔ ان کو سندھ یونیورسٹی جام شورو کے احاطے میں دفن کیا گیا ۔
کیا حرف ع جس لغت میں ہو وہ عربی کا ہو گا؟
اردو کا ہر وہ لفظ، جس میں حرفِ "عین" آتا ہو، وہ اصلاً عربی کا ہو گا! مرزا غالب اپنے...