::: الزبتھ بشپ [ آمد ؛ 8 فروری 1911۔۔ رخصت : 6 فروری 1979 Elizabeth Bishop]، امریکی شاعرہ اور کہانی نویس، امریکہ کی ریاست میسا چیوسیس کے چھوٹے سے شہر ورکرسٹر / Worcester میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد ایک کنٹریکٹر تھے جب ان کی عمر آٹھ/8 سال تھی تو ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا اور ان کی والدہ ذہنی مریضہ بن گئی۔ ان کی شاعری پر میریں مور/ Marianne Moore کے لبرل خیالات کا گہرا اثر رہا ۔ انھوں نے نیویارک کے وارسر کالج سے 1934 میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ بشپ کی نظمین" ایک ادبی جریدے ٹرائیل بیلنس" میں شائع ہو چکی ہیں۔ انھوں نے ۱۹۳۸ میں ارنسٹ ہیمگوے کی سابقہ اہلیہ پولین فائٹر سے ' کی ویسٹ '، فلوریڈا، امریکہ میں ان سے دو گھر خریدے ۔ پولین کو ہیمنگوے نے 1940 میں طلاق دی تھی۔ 1949-1950 کے دوران وہ واشنگٹن میں شعبہ شاعری کی مشیر رھی۔ ان کی شاعری کا اسلوب منفرد نوعیت کا ہے۔ وہ اپنی شاعری میں اپنے آپ کو" تسخیر"کرنا چاہتی ہیں۔ اورلزبتھ بشپ " آبلہ فریبی" سے فاضلہ رکھے ہوئی ہیں۔ ان کے متعلق خیال کیا جات ہے کیا وہ " لزبن"[ ہم جنس نسواں] تھی۔ یہ غلط تاثر ہے۔ ان کا کہنا ہے وہ عورتوں کی شاعری کرتی ہیں۔ بقول ان کا " عورتوں کی زیادہ تر شاعری فطرتا نیلے رنگ کے گیت ہوتے ہیں جس میں آو زاری کی جاتی ہے اور درد کا شکار ہوکر سادیت کے گیت لکھتی ہے" ۔ 1956 میں انھیں پولینٹرز انعام مل چکا ہے۔ ان کی زندگی پر بابرا ھوکر نے ایک فلم This House on Elizabeth Bishop بنائی تھی۔ ان کے یہ شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں:
North & South (Houghton Mifflin, 1946)
Poems: North & South. A Cold Spring (Houghton Mifflin, 1955) —winner of the Pulitzer Prize[1]
A Cold Spring (Houghton Mifflin, 1956)
Questions of Travel (Farrar, Straus, and Giroux, 1965)
The Complete Poems (Farrar, Straus, and Giroux, 1969) —winner of the National Book Award[2]
Geography III (Farrar, Straus, and Giroux, 1976)
The Complete Poems: 1927–1979 (Farrar, Straus, and Giroux, 1983)
Edgar Allan Poe & The Juke-Box: Uncollected Poems, Drafts, and Fragments by Elizabeth Bishop ed. Alice Quinn (Farrar, Straus, and Giroux, 2006)
Poems, Prose and Letters by Elizabeth Bishop, ed. Robert Giroux (Library of America, 2008) ISBN 9781598530179
Poems (Farrar, Straus, and Giroux, 2011)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
::: " بلی کی لوری" :::
الزبتھ بشپ[امریکہ]
ترجمہ ؛ احمد سہیل
" میاوں"۔۔۔۔ نیند خواب ہوجاتے ہیں
اپنی بڑی آنکھوں کو بند کرلو
ایک مسرت آمیز حیرانگی کے ساتھ
پیاری " میاوں" ۔۔۔ اپنی چڑھتی ہوئی تیوری کو گرا دو
بس تعاون کرو
ایک بلی کا بچہ نہ ڈوب جائے
مارکسی حالت میں
خوشی اور محبت دونوں تمہارے ہوجائیں گے
" میاں" ۔۔۔ اداس نہ ہو
خوشی کے دن جلد آرہے ہیں
نیند —– اور انھیں آنے دو
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔