ایلفی دراصل ایک برانڈ نیم ہے۔ اصل میں اسطرح کا محلول سپر گلو Super Glue کہلاتا ہے۔سپر گلو کیا ہوتا ہے؟
سپر گلو ایک قسم کی تیز رفتار بانڈنگ کرنے والا ، اعلی طاقت، فوری چپکنے والا سلوشن ہے جو تقریبا کسی بھی مواد کو چپکانے یا جوڑنے کے لیے تیار کی جاتی ہے۔
ایلفی کا لیکوئڈ دراصل سلیکون اور سائانوکریلیٹ گلو cyanoacrylate سے بنا ہوتا ہے،ہوا میں پانی کے بخارات کے ساتھ رد عمل ظاہر کرتے ہیں اور کیمیائی رد عمل کے ذریعے سخت ہو جاتے ہیں۔ چونکہ پانی انہیں سخت کرنے میں مدد کرتا ہے، اس لیے سائانوکریلیٹس کو ٹانکے کے بغیر زخموں کو بند کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ عام طور پر سپر گلوSuper Glue کے نام سے مشہور ہے اور یہ سائنوایکریلیٹ cyanoacrylate کیمیکل سے بنا ہوتا ہے جو کہ ایک ایکریلیک acrylic کے سادہ مالیکیولز پر مشتمل ہوتا ہے مگر ہوا کی نمی سے یہ سادہ مالیکیولز ایک پیچیدہ ترتیب سے جڑ کر پولیمر میں جو کہ پلاسٹک کی ایک قسم ہے تبدیل ہوجاتا ہے, اس کے ساتھ ہی حرارت بھی خارج ہوتی ہے.
کسی بھی سپر گلو میں سب سے اہم جزو cyanoacrylate ہے ( جسکا کیمیائی فارمولا C₅H₅NO₂ ہوتا ہے )۔ Cyanoacrylate ایک ایکریلک رال resin ہے جو تقریبا فوری طور پر کسی بھی سطح سے چپکنا شروع ہو جاتی ہے ، مطلب اسکے مالیکیولز سے اس کا سب سے مضبوط بانڈ بن جاتا ہے۔
ایلفی اشیاء سے صرف اسی وقت چپک سکتی ہیے جب وہ ہوا سے تعامل (react) کرے۔گر ہوا نہ ہو تو ایلفی چسپاں ہونے کی صلاحیت کھودیتی ہے۔ اسی لیے بوتل یا ٹیوب میں ایلفی بھرتے وقت ٹیوب سے ہوا کو باہر نکال دیا جاتا ہے اور یوں ہوا کی عدم موجودگی کے باعث ایلفی بوتل کے اندر نہیں چپک سکتی۔
لیکن جب آپ بوقتِ ضرورت استعمال کیلئے بوتل سے ایلفی نکالتے ہیں تو آپ نوٹ کرتے ہوں گے کہ تب وہ اپنی بوتل کے اوپری حصے پہ چپک جاتی ہے کیونکہ اس وقت وہ ہوا کے ساتھ تعامل کررہی ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہمیں ہر مرتبہ سوئی کے ذریعے بوتل کا سوراخ دوبارہ کھولنا پڑتا ہے۔
(ایلفی کے اس عمل کا تجربہ آپ ایلفی کی بوتل کو کاٹ کر بھی کرسکتے ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ جیسے ہی آپ ایلفی کی بوتل کو بیچ میں سے کاٹتے ہیں، اُس کے چند لمحات کے اندر اندر ایلفی بوتل کے اندر سوکھنا شروع ہوجاتی ہے۔
سادہ طور پر ایلفی ہوا میں موجود نمی کی وجہ سے کیمیائی تعامل کر کے پلاسٹک میں تبدیل ہو کر پلاسٹک کی ٹوٹی چیز کے ٹکڑوں کو ایک دوسرے سے مضبوطی سے جوڑ دیتا ہے. ایلفی کے پلاسٹک بننے کا کیمیائی عمل بے حد تیزی سے ہوتا ہے اور حرارت کا اخراج ہوتا ہے. اگر نمی نا ہو اور مکمل خشکی ہو تو ایلفی بھی پلاسٹک نہیں بنےگی نا ہی چپک سکے گی.
کیا سپر گلو پلاسٹک کو پگھلاسکتا ہے؟ تو کیا یہ پلاسٹک پر کام کرسکتا ہے؟
سپر گلو پلاسٹک پر بہت اچھی طرح سے کام نہیں کرتا ہے، کیونکہ اس کا بنیادی جزو، cyanoacrylate، چپکنے والے مواد میں پھیلتا ہے۔ چونکہ پلاسٹک ناقابل نفوذ impermeable ہے، یہ نمی کو دور کرتا ہے، اور اس طرح کوئی گوند کسی پلاسٹک کے مواد میں پھیل نہیں سکتا۔
سپر گلو کو کسی سطح سے ہٹانے کے لیے کیا استعمال کیا جاسکتا ہے؟
خالص ایسیٹون یا صاف نیل پالش ریموور کا استعمال کسی کپڑے ، فرنیچر کی سخت سطح یا لکڑی سے سپر گلو کو ہٹانے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔ ایسٹون کو پہلے آئٹم کے کسی غیر واضح حصے میں ٹیسٹ کریں، یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا یہ چیز کے رنگ کو نقصان تو نہیں پہنچاتا ہے پھر اسکو ایلفی وغیرہ کے لیے اتارنے کا استعمال کریں ۔اسکے علاوہ آپ کسی الکوحل (ایتھائل یا میتھائل الکوحل) کا بھی استعمال کرسکتے ہیں . یہ سطح پر گوند کی گرفت کو ڈھیلی کر دے گا اور آپ کو اسے کھرچنے کی اجازت دے گا۔اسطرح وہ باآسانی سطح سے کھرچ کر اتر جائے گی۔
اسی طرح اگر انسانی جسم کے کسی حصے پر ایلفی لگ جائے تو اسکو بار بار پانی سے دھولینا چاہئے۔ جب نمی ایلفی والی جگہ پر جائے گی تو اسکے چپکنے والے بانڈ کمزور ہوجائیں گے اور وہ آرام سے جلد سے اترجائے گی۔
ایم بی بی ایس 2024 میں داخلہ لینے والی طلباء کی حوصلہ افزائی
پروفیسر صالحہ رشید ، سابق صدر شعبہ عربی و فارسی ، الہ آباد یونیورسٹی نے گذشتہ ۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو...