الیکٹیبلز کا معاملہ:
مسلم لیگ نے 1946 کا الیکشن اس وجہ سے جیتا کہ اس وقت تک یونینسٹ الیکٹیبلز مسلم لیگ میں شامل ہوچکے تھے۔
اس کا فائدہ یہ ہوا کہ 1947 کی تاریخی ٹرانزیکشن ہوگئی اور ہمیں آزادی مل گئی۔
ایک نقصان بھی ہوا کہ قائید اعظم کی وفات کے بعد الیکٹیبلز نے وفا نہ کی مسلم لیگ کے اعلیٰ مقاصد سے۔
مگر آج بھی ہم سب جانتے کہ آزادی بہت بڑا فائیدہ تھا۔
کچھ پانے کے لیے کچھ sacrifice تو کرنا پڑتا ہے۔
اور یہ بھی نہیں ہوا کہ الیکٹیبلز کے آنے سے جناح کا مزاج اور کردار بدل گیا ہو۔
جناح شفاف ہی زندہ رہا اور بے داغ ہی مرا۔
اور اگر آزادی کوئی بڑا incentive محسوس نہ ہو تو TED Talk پر ایک ہونہار انڈین لڑکی کی پریزنٹیشن دیکھیئے جس میں وہ دکھ بھری انداز میں بتاتی ہے کہ 55 فیصد انڈین ٹائلٹ کی تعمیر ہی نہیں کرپاتے اپنے ہاں غلط معاشرتی نظریات کے جبر سے جن کی بنیاد ذات پات پر مبنی معاشرتی ڈھانچہ ہے اور اس کی سرپرست ریاست ہے۔
عمران بھی انشاللہ ایماندار ہی زندہ رہے گا اور ایماندار ہی مرے گا۔
کیونکہ وہ عمر جس میں پیسے کی حوس انسان کو گمراہ کرتی ہے وہ عمر اس کی گزر چکی ہے اور فیملی اس کی یہاں ہے ہی نہیں۔
لہذا اطمینان رکھیے خان کی زندگی میں الیکٹیبلز اپنا اصلی رنگ نہیں دکھا سکیں گے انشاللہ۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔