(Last Updated On: )
ایدھی ابا آئیں گے
وہ شخص کہاں ہے؟
جس شخص کے ہاتھوں نے بھوکے بچوں کو کھانا کھلایا
جس شخص کے ہاتھوں نے لاوارث لاشوں کو نہلایا
جس شخص نے بھیک مانگ کر بچوں کو بھکاری بننے سے بچایا
جس شخص نے گرم راتوں میں لوری گا ئی اور بلکتے بچوں کو سلایا
وہ شخص کہاں ہے؟؟؟
کیا وہ شخص وہاں ہے؟
جہاں لاوارث لاشوں کا قبرستان ہے
جہاں مظلوم لوگوں کا پاکستان ہے!!!!
نہیں۔۔۔۔!!
وہ شخص وہاں ہے!
جہاں ماں کی گود سے بچھڑا ہوا بچہ
بلقیس کی بانہوں میں رو رہا ہے
اور روتے روتے اس لوری سے سو رہا ہے
’’ایدھی ابا آئیں گے
دودھ کٹوری لائیں گے
منے کو بہلائیں گے
منے کو نہلائیں گے
بادل بن کر چھائیں گے
گیت پیار کا گائیں گے
سپنوں کے سوداگر سے
نیند تمہاری لائیں گے
ایدھی ابا آئیں گے
ایدھی ابا آئیں گے
ایدھی ابا آئیں گے!!‘‘
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔