یومِ پیدائش
ایڈگر رائس بروس
ٹارزن کے کردار کا خالق
یکم ستمبر ۔۔۔۔۔ 1875 شکاگو امریکہ
19 مارچ ۔۔۔۔۔ 1950 کیلیفورنیا
ایڈگر رائس بروس ایک خوشحال گھرانے میں پیدا ہوئے ۔۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد امریکی فوج میں ملازمت اختیار کی ۔۔ فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے مختلف پیشہ اختیار کئے لیکن ناکام ہی رہے ۔۔ ان ناکام مرحلوں کے بعد آخرکار وہ اسٹیشنری فروخت کر نے لگے ۔۔۔ ایک دن جب وہ اپنی کمپنی جس کے لئے وہ کام کرتے تھے اس کا مال فروخت کرنے کے لئے ایک دکاندار کا انتظار کر رہے تھے کہ ان کی نظر ایک میگزین پر پڑی جس میں تصویری کہانیاں چھپی تھیں ، اس نے کہا ، اگر لکھاری ایسی خرافات لکھنے کے لئے رقم وصول کر سکتے ہیں تو میں بھی ایسی خرافات لکھ سکتا ہوں ۔۔۔۔
اس کے بعد انہوں نے سائنس فکشن پر کہانیاں اور ناول لکھے ۔۔۔ لیکن ان کو اصل شہرت " ٹارزن " کے کردار کی تخلیق سے ملی ۔۔۔۔
ٹارزن
ٹارزن ایک افسانوی کردار ہے جو پہلی مرتبہ 1912 میں ایڈگر رائس بروس نے متعارف کرایا ۔۔۔
ٹارزن کا اصل نام جان کلایٹن ہے اور وہ ایک دولتمند برطانوی والدین کا بیٹا ہے ۔ اس کے والدین افریقہ کے قریب ایک بحری جہاز میں سفر کر رہے ہیں کہ جہاز کے عملے اور کپتان میں لڑائی شروع ہو جاتی ہے اور جہاز افریقی ساحل کے کنارے جا لگتا ہے ۔۔ ٹارزن کے والدین ایک جزیرے پر پناہ لیتے ہیں اور وہاں جھونپڑی بناکر رہنے لگتے ہیں جس میں ٹارزن پیدا ہوتا ہے اور ایک سال بعد اس کی ماں مرجاتی ہے اور اس کا باپ ایک بڑے بندر کے ہاتھوں مارا جاتا ہے ۔۔۔۔ ایک بڑا بندر ٹارزن کو اٹھا کر افریقہ کے جنگلات میں لے جاتا ہے اور اس کی پرورش کرتا ہے ۔۔۔۔ کہانی کے واقعات ٹارزن کے ایڈونچرز ، درندوں ، جانوروں اور جزیرے کے باشندوں کی لڑائیوں سے بھرپور ہے ۔۔۔۔
ٹارزن کی مقبولیت
افسانوی کرداروں میں جو شہرت و مقبولیت ٹارزن کو حاصل ہوئی وہ کسی اور کو حاصل نہیں ہوسکی ۔۔ ہمارے یہاں بھی ٹارزن محاورے میں استعمال ہوتا ہے ۔۔۔
ٹارزن کی کہانیوں کی اشاعت کے بعد یہ اتنا مشہور ہوا کہ ٹارزن فلموں ، ٹی وی ، ریڈیو پروگرام ، اشتہارات ، کھلونوں ، کپڑوں پر نظر آنے لگا ۔ ٹارزن پر 1918 سے 2014 تک 200 فلمیں بنائی جا چکی ہیں ۔۔۔ ٹارزن کی شخصیت اتنی مقبول ہوئی کہ بعض لوگ اسے ایک حقیقی کردار سمجھنے لگے ۔۔۔۔۔۔
ایڈگر رائس بروس نے ٹارزن پر 23 ناول لکھے ۔۔۔۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔
"