قدرت کی نشانیاں بھی ایسی ایسی ہیں کہ عقل دھنگ رہ جاتی ہے۔ یہ White Bell bird ہے جو براعظم جنوبی امریکہ کے ممالک برازیل، وینزویلا اور گیانا کے صرف چند مخصوص جنگلی حصوں( Low Land Forests) میں پایا جاتا ہے۔
پہلے Screaming piha کو دنیا کا سب سے اونچی آواز رکھنے والا پرندہ مانا جاتا تھا جسکی آواز 116 Db ( ڈیسی بل آواز کی پیمائش کا طریقہ) ریکارڈ کی گئی تھی لیکن اس پرندے نے 125Db آواز ریکارڈ کرا کر اسکا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
انسان کے کان زیرو سے 140Db تک کی آوازیں سن سکتے ہیں اور 150Db کی آواز ہمارے کان کے پردے پھاڑنے کے لئیے کافی ہے جبکہ اس پرندے کی آواز 125Db ہے جو انسانوں کو کیا بلکہ دوسرے جانوروں کو بھگانے کے لئیے بھی کافی ہے۔ آپ اسکی ویڈیو میں آواز تھوڑی دیر سنیں۔ سر جیسے درد کرنے لگے گا۔ بہرحال اسکی آواز صرف جانوروں کو ڈرانے کے لئیے نہیں ہے بلکہ آواز کا اصل مقصد مادہ کو دکھانا ہے کہ دیکھو میری آواز میں کتنا دم ہے آئو میرے پاس!
اسکی چونچ پہ ایک بوٹی سی بھی لٹکی ہوتی ہے جو دیکھنے میں کیچوے جیسی نظر آتی ہے جسے Wattle کہتے ہیں۔ یہ Wattle بہت سارے پرندوں میں ہوتی ہے جیسے مرغے کی پگ۔ اور اسکا مقصد ایک تو نر کو نمایاں کرنا دوسرا اس میں بیماریوں کے خلاف مدافعتی سامان بھی موجود ہوتا ہے۔
خیر یہ دونوں پرندے ہی پرندوں کے ایک خاندان Cotingidae سے ہیں اور لگتا ہے ان کی ساری نسلیں ہی بہت شور شرابہ کرنے والی ہیں اور کیوں نہ کریں بھلا؟
یہ خاندان صرف براعظم جنوبی امریکہ تک محدود ہے اور ہر پرندہ ہر خاص علاقے میں مکین ہے۔ اتنی اونچی آواز انکے بقا کی لئیے قدرت کا دیا گیا ایک حفاظتی ہتھیار ہے تاکہ باقی کے جاندار ان سے دور رہیں۔ اس پرندے کی آواز سنیں اور بتائیں کیسی لگی۔
ویڈیو لنک