(Last Updated On: )
یوں تو دنیا میں بیسیوں اقسام کی ایک سے بڑھ کے ایک تیکھی اور تیز مرچیں اگائی جاتی ہیں ، جیسے شمال مشرقی ہندوستان کی “بھوت مرچ” Ghost Chilli جسے مٹر کے دانے سے زیادہ مقدار میں کھانا شدید تکلیف دہ اور منہ جلا دینے کے باعث بن سکتا ہے۔
لیکن برطانیہ سے تعلق رکھنے والی Dragon Breath مرچ اس سے بھی سینکڑوں گنا تیز ہے۔۔۔۔ اس کے تیکھے پن کا مقیاس 2.48 million Scoville units ہے۔
یہ مرچ اس قدر تیز ہے کہ بیک وقت ایک پوری مرچ کھا لینے سے منہ اور زبان جھلس جاتے ہیں انسان anaphylactic shock کی کیفیت میں چلا جاتا ہے، فشار خون تیزی سے گرنے لگتا ہے اور انسان کا نظام تنفس فیل ہوجاتا ہے۔۔۔۔گویا ایک عدد ڈریگن بریتھ مرچ، یکمشت کھانے پر انسان کی موت واقع ہو سکتی ہے۔
اس لیے اس مرچ کو نہایت معمولی مقدار میں سوپ یا دیگر ڈشز میں شامل کر کے کھایا جاتا ہے۔