ڈفراعظم کے ڈفر پیروکار اور ڈیم:
ڈیم کی تعمیر کے لئے 1400 ارب روپے درکار ہیں۔ اور اگر فل پیسے پاس ہوں، تو 8 سال تعمیر کے لئے چاہئے، ابھی تک جو چندہ اکھٹا ہوا ہے ایک ارب 80 کروڑ ہے۔ یعنی 2 ارب سے بھی کم، یہ بھی زیادہ تر بدمعاشی سے لیا گیا ہے رضاکارانہ نہیں۔ کتنا 2 ، چاہئے کتنا 1400۔۔۔ کچھ بھی تاخیر ہوئی تو۔۔1400 سے لاگت دوگنا 2800 ارب ہو جائے گی۔۔! قومی خزانے میں کیا ہے؟ صفر بٹا صفر۔۔ دفاع اور قرضوں کی واپسی سود سمیت۔۔ سول حکومتی تنخواہیں و دیگر اخرجات۔۔ بجٹ قصہ پاک۔۔ مزید کھربوں کے قرضے چایئے سال گزارنے کے لئے۔۔۔
بھاشا ڈیم کا منصوبہ 10 سال پرانا ہے۔ 2006 میں جنرل مشرف اور 2011 میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جعلی افتتاحی فیتیاں کاٹ چکے ہیں۔ اس پر سنجیدہ اور سب سے زیادہ کام نواز شریف کی حکومت میں پچھلے سال ہوا ہے، 100 ارب مختص کیا گیا تھا۔اور چین سے سی پیک منصوبے کے ساتھ نتھی کیا تھا۔ تاکہ چاینا کی سی پیک کی سرمایہ کاری ڈیم پرلگائی جائے۔ ساری زمین خریدی جا چکی ہے۔ 55 ارب لوگوں کو دیئے جا چکے ہیں۔ چونکہ ہم ایک کرپٹ قوم ہیں۔ کرپشن کے بغیر ہم عمرہ حج بھی نہیں کرتے۔ اربوں کی خریدداری ہو۔ اور نیچے سے اوپر تک لوٹ مار نہ ہو۔یہ کیسے ہوسکتا ہے۔۔ مقدمے بازیاں ار مقامی لوگوں کی شکایات الگ۔ بہرحال یہ گیم کا حصہ ہوتا ہے۔
1400 سو ارب روپے چندے سے اکٹھے ہونے سے رہے۔۔ ڈفراعظم نے کہا ہے" ہرباہر رہنے والا پاکستان ایک ہزار ڈالر بھیجے تو ۔۔" 70 لاکھ پاکستانی باہر رہتے ہیں۔ میں شرطیہ کہتا ہوں۔۔ کہ 7 ہزار سے کبھی زیادہ لوگ نہ ہوسکیں گے جو یہ ایک ہزار ڈالر بھیجیں۔ مطلب زیادہ سے زیادہ ایک ارب روپیہ اور اکٹھا کرلیں گے۔ تین ارب چندہ ہوجائے گا۔۔ کچھ عقل سے کام لو۔۔ کیوں ٹرک کی بتیاں دکھا رہے ہو۔۔ یہ تھا سارا وژن۔۔ ملک کی اکانومی کو بحال کرنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر لگانے گا۔۔ بھیک سے چلاو گے۔۔
یہ جو نام نہاد ماہرین کی ٹیم بنائی ہے۔ اسی میں سے کسی ایک سے پوچھ لو۔۔ کونسے معاشیات کی سائنس میں چندہ اکانومی کا ذکر ہے، اور کس نے چندہ اکانومی پر نوبل پرائز لیا ہوا ہے۔ عمران خان کے سامنے تو ڈفر کا لفظ بھی اب چھوٹا نظر آنے لگا ہے۔ یہ نہ پولیٹیکل سائنس جانتا ہے ، نہ اکنامکس کی سینس رکھتا ہے۔ نہ فلسفہ و فکر، نہ سائنسی ریشنل سوچ۔۔ قبروں کو سجدے کرنے والا۔۔ اور ایک بوری بند توہم پرست عورت کو خاتوں اول بنانے والا۔۔ اس ملک کی کیا تقدیر بدلے گا۔۔ وہ دعوے کدھر گے، کہ "میرے آتے ہی لوگ دولت کے ڈھیررکھ دیں گے، اور 300 ارب ڈالر لوٹی ہوئی باہر کی دولت واپس لائی جاے گی۔۔ " لوٹی ہوئی دولت واپس لاو۔۔ ایک ٹرک بعد دوسرے ٹرک کی بتیاں دکھاتے ہو۔۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔