(Last Updated On: )
فارسی زبان میں سعدی شیرازی کے علمی و ادبی شاہکار گلستاں و بوستاں کے منظوم اردو ترجمے پر مشتمل ڈاکٹر توفیق انصاری احمد کی شہرہ آفاق تصنیف گل بو کی تقریب رونمائی پر منظوم تاثرات
آج گل بو سے معطر ہے شکاگو کی فضا
غوثیہ سلطانہ نے دی ہے نوید جانفزا
ڈاکٹر توفیق انصاری کی یہ تصنیف ہے
محفل شعرو ادب میں شمع اردو کی ضیا
اردو میں اپنی نوعیت کی ہے یہ پہلی کتاب
گلستاں اور بوستاں کا ہے جو دلکش ترجمہ
اردو دان طبقے کو اس سے کررہی ہے روشناس
فارسی میں سعدی شیرازی نے جو کچھ کیا
رونمائی کی مبارکباد دیتا ہوں انھیں
جن کی اس تخلیق پر سب کہہ رہے ہیں مرحبا
ہیں دیار غیر میں وہ رونقِ بزم سخن
رہتے ہیں ہر بزم اردو میں یہاں جلوہ نما
صدق دل سے قدرداں ہے ان کا برقی اعظمی
کرتے ہیں ہموار جو فکری تناظر کی فضا