یہ تصویر پنجاب کے شہر جهنگ کے ایک مقامی ہفتہ وار اخبار کے اٹھائیس جون 1940 کے شمارے کی ہے۔ اس اخبار میں جس لڑکے کی تصویر شائع ہوئی ہے وہ ڈاکٹر عبدالسلام ہیں، جن کو 1979 میں فزیكس کے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔
محمد عبدالسلام 29 جنوری 1926 کو سنتوکداس، پنجاب، برطانوی ہند (موجودہ پاکستان) میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد چوہدری محمد حسین محکمہ تعلیم کے اہلکار تھے اور والدہ ہجیرہ نبی بخش تھیں۔ عبدالسلام ان کے آٹھ بچوں میں سب سے بڑے تھے۔
عبدالسلام نے جھنگ شہر کے اسکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ چھوٹی عمر میں ہی انہوں نے ریاضی اور سائنس کے مضامین کو بے حد دلچسپی سے سمجھنا شروع کر دیا تھا۔ چودہ سال کی معمولی عمر میں انہوں نے "جھنگ" کے لوگوں کو ایک غیر معمولی خوش گوار حیرت میں ڈال دیا تھا۔ اس حیرت کا بنیادی سسب یہ تھا کہ
"اُس زمانے میں 'عبدالسلام' نے پنجاب یونیورسٹی کے داخلے کے امتحان میں اب تک حاصل کیے گئے اعلی نمبروں سے بھی زیادہ نمبر حاصل کیے تھے۔۔۔"
اس اہم کارنامے کو بھرپور طور پر منانے کے لئے قریب قریب پورا قصبہ باہر نکل کھڑا ہوا تھا اور یہ بات "اخبار" کے اس "تراشے" سے بھی عیاں ہوتی ہے جسے ہم پڑھنے والوں کی دلچسپی کے لیے اس تحریر کے ساتھ شامل کر رہے ہیں۔
عبدالسلام کی کامیابی کا سفر پاکستان کے قیام سے پہلے ہی شروع ہو گیا تھا۔۔۔ آپ کو سائنس کے مضامین کے علاوہ ادب سے بھی گہرا لگاؤ تھا، انگریزی، فارسی اور پنجابی زبان کی شاعری و ادب پر بھی ان کی گہری دسترس تھی۔
آج 29 جنوری ہے، عبدالسلام کی پیدائش کا دن۔ اس دن کی مناسبت سے ڈاکٹر صاحب کی دانش کو عام کرنے کے لیے میری طرف سے یہ چھوٹا سا خراجِ عقیدت ہے، عبدالسلام کے چاہنے والوں کے نام!!!!
"