ڈاکٹر سجاد وانی
ڈاکٹر سجاد وانی صاحب سرزمین شیخ العالم قصبہ چرارشریف کے ایک ہونہار سپوت ہیں. میں انہیں سترہ برسوں سے جانتا ہوں. وہ میرے ہم جماعت بھی رہے ہیں اور دیرینہ دوست بھی. سجاد وانی صاحب کو اللہ تعالٰی نے مخلص اور انسان دوست پیدا کیا ہے اور بے شمار ذہانت و فطانت سے نوازا ہے.
ڈاکٹر سجاد وانی پہلے ویٹرنری محکمے میں ڈاکٹر ہوئے. اس کے بعد 2012 میں انھوں نے کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کا امتحان پاس کیا. وہ کئی محکموں میں آفیسر کی حیثیت سے وابستہ رہے ہیں. سجاد وانی صاحب تحصیل خانصاحب میں بحیثیت ٹریجری آفیسر فرائض انجام دے چکے ہیں. وہ ضلع بڈگام ہی میں ڈی آر ڈی اے کے ہیڈ بھی رہ چکے ہیں. گذشتہ دنوں اب موصوف افسر کی پوسٹنگ محکمہ سیاحت میں ہوئی ہے. مجھے کامل یقین اور پورا اعتماد ہے کہ سجاد وانی ہمیشہ اپنے عہدے کے ساتھ انصاف کریں گے اور اپنے قصبے کی آئندہ نسل کے لیے راہنما اور رہبر ثابت ہوں گے. نیز ان کے لیے ایک مثال قائم کریں گے.
ڈاکٹر سجاد وانی صاحب ایک روشن خیال، وسیع النطر اور وسیع المطالعہ نوجوان افسر ہیں. وہ حتی الامکان کوشش کرتے ہیں کہ بے روزگار پڑھے لکھے نوجوان کے لیے پلیٹ فارم قائم کیا جائے. حال ہی میں انھوں نے یو ٹیوب پر#Genesis Academy کے نام سے ایک چینل کھولا جس میں جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے تحت لیے جانے والے امتحانات سے متعلق مختلف موضوعات پر موصوف نے بیش قیمتی اور معلوماتی لیکچر دیے جو طالب علموں اور امیدواروں کے لیے بے حد کار اور ثمر آور ثابت ہوئے. مزید مستقبل میں بھی وہ امیدواروں کی راہنمائی میں معاون و کارگر ثابت ہوں گے.
ڈاکٹر سجاد وانی جاندار و توانا حوصلہ رکھتے ہیں. ان کے عزائم نیک ہیں. ان کی سوچ اور فکر میں گہرائی ہے. وہ دوربین شخصیت کے حامل ہیں. وہ خود بھی محنت و جستجو کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی اس راہ پر چلنے کی تلقین کرتے ہیں. ظاہر ہے محنت کے بغیر کسی چیز کی توقع کرنا عبث ہے. سجاد وانی صاحب میں جو جوش، جذبہ لگن اور حوصلہ ہے وہی جوش و جذبہ ہمیں اپنے اندر پیدا کرنا چاہیے اور اپنے نیک ارادوں پر ثابت قدم رہنا چاہیے. مجھے پورا یقین ہے کہ سجاد وانی صاحب کو مستقبل میں بھی جس عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے کہا جائے گا وہ ان کے ساتھ صد فی صد انصاف کریں گے. علاوہ ازیں سماجی فلاح و بہبودی کا جو کام انھوں نے ٹھان لیا ہے اللہ اس میں انہیں کامیاب و کامران کرے آمین
ادارہ شیخ العالم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر سجاد وانی صاحب کو 15 جولائی 2018 بروز اتوار، صبح 9:30 بجے سمینار کے پہلے سیشن میں خوش آمدید و پرتپاک استقبال کرتا ہے. ان کی آمد ہمارے نوجوان اسکالروں کی حوصلہ افزائی کا ضامن بنے گی.
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔
“