ڈاکٹرعاصم حسین سے احد چیمہ تک
گزشتہ روز پنجاب کے عاصم حسین المعروف احد چیمہ کے حوالے سے پنجاب اسمبلی نے نیب کے خلاف قرارداد منظور کی ۔۔اس قرارداد میں تشویش ظاہر کی گئی کہ جس طرح احد چیمہ کو نیب نے گرفتار کیا ،وہ ایک غیر قانونی اور غیر انسانی طریقہ کار تھا ۔۔۔یہ قرارداد پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے پنجاب اسمبلی میں پیش کی ۔۔۔جس میں کہا گیا کہ نیب نے اعلی سرکاری افسران کو حراساں کیا ،اور احد چیمہ کو گرفتار کرکے ماورائے عدالت کردار کشی کی گئی ۔۔۔مبصرین کہتے ہیں کہ آج تک پنجاب اسمبلی میں کسی بیورو کریٹ کے حق میں قرار داد منظور نہیں کی گئی ،احد چیمہ وہ واحد ڈیکوریٹڈ بیورو کریٹ ہیں جس کو نیب نے کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا ،اور پھر اس کے حق میں قراردا دلائی گئی ،اس لئے شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں کہ کہیں نہ کہیں اور کچھ نہ کچھ تو گڑبڑ ہے ۔۔۔مبصرین یہ بھی کہہ رہے کہ احد چیمہ پنجاب کے عاصم حسین ہیں ۔۔۔اس لئے سب سے پہلے ان پر ہاتھ ڈالا گیا ہے ۔۔۔ایک دو سال پہلے اسی طرح کی ایک قرارداد سندھ اسمبلی میں بھی پیش کی گئی تھی ،یہ قرارداد عاصم حسین کے حق میں لائی گئی تھی ،عاصم حسین کو بھی نیب نے کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا ۔۔۔اس قراردا دمیں بھی وہی کچھ کہا گیا جو گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی قرار داد میں کہا گیا ۔۔۔اس وقت جب نیب کے خلاف سندھ اسمبلی میں ڈاکٹر عاصم حسین کے حق میں قرار داد منظور کی گئی تھی تو مسلم لیگ ن نے بہت شور شرابا کیا تھا ،کہا گیا کہ ایک کرپٹ شخص کے حق میں پوری سندھ حکومت کھڑی ہو گئی ہے۔۔۔یہ بھی کہا گیا کہ یب جیسے فیڈرل ادارے کی توہین کی گئی ہے ۔۔۔احد چیمہ ایل ڈی ائے یعنی لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی رہے ہیں ۔۔۔ان پر آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کا کیس ہے۔۔۔پنجاب حکومت نے کچھ برس پہلے لو کاسٹ ہاوسنگ اسکیم متعارف کرائی تھی ،جس میں ستر ہزار افراد نے فارم جمع کرائے تھے ۔۔۔بعد میں یہ منصوبہ ناکام ہو گیا اور پنجاب حکومت کے گلے کی ہڈی بن گیا ۔۔پنجاب حکومت نے اس منصوبے سے جان چھڑانے کے لئے 455 ملین روپیئے دیئے ۔۔یہ بھی ویسا ہی منصوبہ تھا جیسے سستی روٹی اسکیم ییلو کیب اسکیم وغیرہ وغیرہ۔۔۔جب احد چیمہ صاحب ایل ڈی ائے کے چیف تھے تو انہوں نے آشیانہ ہاوسنگ اسکیم جیسا منصوبہ ایک کمپنی کاسا کے حوالے کردیا تھا ۔۔۔کاسا کے بارے میں جو ابھی تک معلومات حاصل ہوئی ہیں ،وہ یہ ہیں کہ کاسا پیرا گون ہاوسنگ سوسائیٹی کی فرنٹ لائن کمپنی ہے ۔۔۔اور پیرا گون ہاوسنگ سوسائیٹی کے مالک ہیں جناب خواجہ آصف صاحب ۔۔۔اس لئے مبصرین کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری بہت اہم ہیں ،جس میں بڑی بڑی شخصیات شکنجے میں آسکتی ہیں ۔۔۔۔پیرا گون والوں نے آشیانہ اسکیم کے لئے سائیڈ پر زمین آلاٹ کردی ،اس میں سے کچھ زمین جناب احد چیمہ نے اپنے رشتہ داروں کے نام کردی ۔۔۔آگے معاملات خود ہی سمجھ لیں کہ حقیقت کیا ہے ؟جب احد چیمہ گرفتار ہوئے تو پنجاب کی بیورو کریسی نے ہڑتال کردی ،اور یہ ہڑتال کچھ روز تک جاری رہی ۔۔۔اب ایک خیال یہ پیش کیا جارہا ہے کہ احد چیمہ ایک ایماندار اور دیانتدار افسر ہیں جنہوں نے زندگی میں کبھی کرپشن نہیں کی۔۔۔ان کو غیر انسانی انداز میں گرفتار کرکے ایک اعلی سرکاری افسر کی توہین کی گئی ہے۔۔ویسے پنجاب میں آج تک کسی اعلی سرکاری افسر کے لئے ہڑتال نہیں کی گئی ،یہ پہلا موقع تھا کہ پنجاب کی بیورو کریسی نے دو دن تک کام نہیں کیا ۔۔۔پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ نیب قوانین بنیادی انسانی حقوق کے متصادم ہیں ،جب عاصم حسین کو گرفتار کیا گیا تھا تو اس وقت تو انسانی حقوق یاد نہیں آئے ؟یہ نیب مشرف نے تخلیق کی تھی ،جمہوری قوتوں کو چاہیئے تھا کہ وہ آمر کا تخلیق کردہ نیب جیسا ادارہ ختم کردیتے ،ایسا بھی نہیں کیا گیا ؟سنا ہے اب کاسا کے کچھ افراد بھی گرفتار کئے جاچکے ہیں ۔۔۔کہا جارہا ہے کہ تفتیش تیزی سے پیراگون کی طرف بڑھ رہی ہے ،کہیں ایسا تو نہیں کہ آمروں کے خلاف بولنے والا خواجہ سعد رفیق بھی کچھ دنوں تک گرفتار ہو جائے ،ویسے خواجہ سعد رفیق سے تو بڑی قوتیں ناراض ہیں ؟عاصم حسین کیس میں بڑی رقم کا زکر ہوا تھا ،کہا گیا کہ اس نے 466 ارب روپیئے کی کرپشن کی ہے ،لیکن وہ بھی نیب کے شکنجے سے نکل گیا تھا ،کہیں نہ کہیں ڈیل ہو گئی تھی ،اب احد چیمہ کے حوالے سے ایسا ممکن ہے ؟مجھ سے اگر یہ سوال کیا جائے تو میرا جواب ہے ایسا ممکن ہے ،لیکن ابھی وہ اور پریشر ڈالیں گے ۔۔۔۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔