ڈاکٹر عابد معز ( کنسلٹنٹ اردومرکز برائے فروغ علوم مولانا آزاد نیشنل اردو یونی ورسٹی ) کی دسویں طنزیہ اورمزاحیہ تصنیف’’آئی گئی بات‘‘ منظرعام پرآچکی ہیں۔ جس میں 42طنزیہ ومزاحیہ مضامین شامل ہیں ۔کتاب کا مقدمہ پروفیسر فاطمہ پروین سابقہ صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ نے لکھا ہے۔ اس سے قبل تغذیہ اور صحت عامہ پرآپ کی21کتابیں شائع ہوکر مقبول ہوچکی ہیں۔ مانو میں پچھلے تین برسوں سے وہ کامیابی سے ڈاکٹراسلم پرویز وائس چانسلر کی زیر نگرانی قومی اردوسائنس کانگریس منعقد کرتے آرہے ہیں۔ حیدرآباد سنٹرل یونی ورسٹی سے محمدماجدمیاں نے آپ پر پی ایچ ڈی کیا ہے۔ماہنامہ شگوفہ اور شاعر نے آپ پرخصوصی نمبربھی شائع کیاہے ۔آپ سابق ایڈیٹر اورسیس شگوفہ بھی رہ چکے ہیں۔ آپ کے مضامین ہندووپاک‘ سعودی عرب‘ امریکہ کے علاوہ برطانیہ اوردیگرممالک کے اخبارات وجرائد میں شائع ہوتے رہے ہیں۔اردومیں صحت سے متعلق لکھنے والے بہت کم نظرآتے ہیں لیکن ڈاکٹرعابد معز نے صحت سے متعلق کئی کتابیں تحریر کی ہیں جن میں خاص کر چکنائی‘ ذیابطیس کولیسٹرول‘ پکوان کا تیل ‘ پانی‘ شکر‘نمک‘ موٹاپاوغیرہ شامل ہیں۔
ای میل : mohsin_246@yahoo.com