گزشتہ دنوں ایک چھوٹے سے حادثے میں میرے پاوں کی ہڈی ٹوٹ گئی تو درد اور تکلیف کی شدت سے جان نکلی جارہی تھی۔ اس وقت میرا بیٹا ارج خان میری بیٹی، بہین، اور بیٹے کا فرض ادا بھی کررہا ہے ۔ اللہ پاک اسے صحت مند زندگی اور لمبی عمر دے امین ۔علاج تو فرض ہے کے اولین ترجیح بنیادوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے ۔سوشل میڈیا کے تمام دوستوں سے جلد صحتیابی کی دعاوں کی گذارش کی تو یقین جانیے پوسٹ لگتے ہی۔اسی وقت تمام قابل احترام محترم دوستوں اس میں میری خواتین و مرد حضرات شامل تھے ۔کے ملے جلے خیالات سے اگہی حاصل ہوئی ۔تو محسوس ہوا کہ اس کائنات میں رہنے والے ہر پھول کی
الگ الگ،اپنی،خوشبو، اور، اپنآ اپنا، رنگ ہے۔ بہت سے قیمتی مشوروں، دعاوں ،اور ،محبتوں کا ٹھاٹھیں مارتا نہ رکنے والا سمندر موج زن رہا۔اور یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ تمام دوستوں کے دل سے نکلتی دعا کی ہر ایک لہروں پر میرے لیے عمر درازی ۔مکمل صحتیابی کی دعائیں تھیں۔ کچھ دوستوں نے یہ کیسے ہوا کب ہوا کہ سوالات کے جوابات مانگے ۔ کچھ نے کہا کہ ہمارے ساتھ بھی یہ ہوچکا ہے ہم آپ کی تکلیف کا اندازہ بخوبی کر سکتے ہیں ۔اظہار ہمدردی کی ۔کچھ دوستوں نے پھولوں کے بکے سینڈ کیے کچھ شوخی دوستوں نے کہا آپ ہر وقت خوبصورت کپڑے پہن کر تصاویر یں بنواتی ہیں
کسی کی نظر لگ گئی ہوگی ۔کچھ دوستوں نے اپنے فیس بک اور واٹس آپ گروپ میں دعاے صحت کے پیغامات کی اپیل سینڈ کی ہیں ۔
کچھ من چلے دوستوں نے قیمتی مشورہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پہلے کسی اچھے سے ڈاکٹر کو دیکھایئں پھر دعاوں کی دیگئیں بانٹیں کچھ شراتی دوستوں نے اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہوے کہا شکر کرو ہڈی ٹوٹ گئی ہے، ٹانگ نہیں ٹوٹی ورنہ کاٹنا پڑتی وغیرہ وغیرہ ۔ ایک ادھ نے تو میرے لیے دعاے مغفرت کے ساتھ ساتھ جنت الفردوس میں اعلی مقام کی دعائیں بھی کر ڈالی۔ جیسے پڑھ کر میرے چہرے پر بے اختیار مسکراہٹ بکھر گئی۔ ۔قریبی دوستوں، ادبی اور صحافتی حلقوں نے بے شمار فون کالز کی اور میری خریت دریافت کی کچھ دوستوں نے ان بکس اور واٹس آپ پر میسج کیے۔یقین کریں دوستوں کی بے لوث محبتوں کی وجہ سے میری آنکھوں سے
سچ مچ انسوں نکل اے یہ سوچ کر کہ
اس کائنات میں ابھی انسانیت سے پیار کرنے والے لوگوں کی کمی نہیں ہے ۔جو کسی کے دکھ درد کو اپنا درد سمجھتے ہوے اسے اپنے دل سے محسوس کرتے ہیں ۔اور ان لوگوں کے لیے دعائے خیر بھی کرتے ہیں ۔ مشکل وقت میں ان کا حوصلہ بڑھاتے ہیں ۔ یہ میرے انسوں خوشی کے انسوں تھے۔مجھے اپنا دکھ درد اور وہ تکلیف جس کی شدت سے میں کررہا رہی تھی میرے لیے ضبط کرنا بھی مشکل ہورہا تھا وہ تکلیف مجھے بھولتی گئی اور بہت ہی معمولی سی لگی۔جیسے جیسے میں اپنے دوستوں کے میسج پڑھتی گئی درد اور تکلیف کی شدت کم ہوتی گئی۔واقعی اللہ تعالی کی باقی دوسری نعمتوں کی طرح دوست بھی اللہ پاک کی بہت بڑی نعمت ہیں یہ قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ان کی قدر کریں ۔یہ اچھے برے وقت میں اپ کی طاقت بنتے ہیں۔ اور آپ کا حوصلہ بڑھاتے ہیں ۔ میں آپنے ان تمام دوستوں سے گزارش کرتی ہوں کہ اس کائنات میں اپنے خلوص اور محبت کی شمع ہمیشہ روشن رکھیں نجانے کب اور کس وقت اپ کو دوا کے ساتھ ساتھ دعاوں کی ضرورت پڑ جاے۔ میں تہ دل سے تمام دوستوں کی مشکور وممنون ہوں شکر گزار ہوں جنہوں نے فیس بک پر، واٹس آپ، پر ،ان بکس، میں میسج کیے جنہوں نے مجھے فون کال کی میری خریت دریافت کی ۔میں تمام دوستوں کی محبتوں کی مقروض رہوں گی صحت، سلامتی کی لاکھوں دعائیں آپ تمام دوستوں کے لیے سدا سلامت شاد اباد رہیں۔۔
تمام دوستوں کی محبتوں کی نذر ۔
۔غزل ۔
پیار کے دیپ جلائے رکھنا
گیت ملن کے گاے رکھنا
میں لوٹ کے پھر اوں گی
راہ میں پھول بچھاے رکھنا
میں تیری ہوں تیری ہی رہوں گی
اس آس پر دل دھڑکاے رکھنا
کائنات پیار کی بہت وسیع ہے ساجن
یہاں پیار کے پھول مہکاے رکھنا