سمارٹ ورک کریں نہ کہ ہارڈ ورک، یہ بات اکثر ماہرین سے سنتے ہیں ہم۔ اب اس کا مطلب کیا ہے سمارٹ ہو یا ہارڈ کام تو کام ہوتا ہے ۔
سمارٹ ورک کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آ پ بہت زیادہ محنت کریں ۔اس کا سادہ سا مقصد ہے کہ چیزوں کو بہترین طریقے سے لے کر چلیں۔
اب سمارٹ بننے کے لیے یعنی کہ سمارٹ ورک کے لیے ہمیں چند اصولوں پر غور کرنا چاہیئے۔
1) منصوبہ سازی کسی بھی کام لے لیے بے حد ضروری ہے۔ یعنی کہ جو بھی ٹاسک ملے سب سے پہلے اس کو ترتیب دیں کہ کام کی نوعیت کیا ہے اسے کس انداز میں مختصر وقت میں سر انجام دیا جا سکتا ہے ۔ یا کم ازکم اتنا علم ہونا ضروری ہے کہ جو کام آپ پرفارم کرنے جا رہے ہیں اس کے لیے آپ کے پاس قابلیت ،علم اور وسائل ہیں ۔
2)ایک طالب علم کے لیے ضروری ہے اپنے وقت کو ترتیب(plan) کرے ۔سٹڈی کے لیے وقت مقرر کرے۔سبق یاد کرنے کے لیے پیرا گراف پڑھنے کا ایسا طریقہ اپنائیں کہ پہلے ایک بار پیرا پڑھیں، پھر دوسری بار اسے سمجھ کر پڑھیں، اس طرح اپنے آپ سے سوال کریں کہ کیا اور کتنا سمجھ آیا، اس طرح پڑھنے سے جب سمجھ آجاۓ تو وہ ذہن میں محفوظ ہوجاتی ہے۔اس کے برعکس ایک ایک لائن کو رٹا لگانا شروع کر دیں تو وہ سبق وقتی طور پر تو یاد ہوگا لیکن ذہن نشین نہیں ہوگا جلد ہی بھول جاۓ گا۔
3)سبق کو ایک سٹوری کی شکل میں یاد کریں آپ نے غور کیا ہوگا جب ہم باتیں کرتے ہیں کسی سے کہانی یا کوئی واقعہ سنتے ہیں تو وہ ہمیں یاد رہتا ہے۔ لیکن سبق یاد نہیں رہتا تو اس لیے آسانی کے لیے سبق کو کہانی بنا کر اور وٹ نیکسٹ (what next)والی سٹریٹجی (strategy ) بنا کر یاد کریں۔
4)اسی طرح آپ کہیں پر ملازمت کرتے ہیں اگر کام دلچسپی سے کریں گے تو وہ جلدی ختم ہو گا اور عدم دلچسپی سے چاہے سارا دن کام میں لگائیں پر کام ختم نہیں ہوگا۔ اب ہوگا کیا ایک تو کام کے نامکمل ہونے کی پریشانی ہوگی دوسرا سرپرست (boss)سے باتیں سننے کو ملیں گیں۔
اس لیے جو کام کرتے ہیں اسے ایک دن نہیں تو دو دن،تین دن میں مکمل تو کرنا ہوگا ۔ تو کیا آپ ایک کام کو لے کر تین دن پریشان رہ سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو اس وقت کا کام فوراً ہی ختم کریں اور اپنے آپ کو اگلے تیں دن سکون دیں۔
5)اسی طرح اگر کوئی بات بغیر وجہ کے آپ کو پریشان کر رہی ہے تو اس کی بھی وجہ تلاش کریں۔
6)اگر کسی سے سن لیا کہ آ پ کی برائی ہوئی اور آپ میں برائی نہیں ہے تو بھی ضروری ہے اطمینان میں رہ کر اس مسئلے پر بات چیت کر لیں ۔تاکہ مسائل حد سے زیادہ نہ بڑھیں۔
7)کہیں پر کام کرتے ہیں تو اپنے کام سے کام رکھیں ۔کیونکہ دوسروں کے فائدے سے نہ آپ کو فائدہ ہے اور نہ ہی دوسروں کے نقصان سے آپ کا کوئی نقصان ہے۔
8)جو انسان اچھا ہے اس کی کھل کر دل سے تعریف کریں۔اس سے ایک تو اس انسان کے دل میں گھر کر جائیں گے۔ دوسرا خود برائی سے بھی بچ جائیں گے۔
9)کام کوئی بھی ہو اسے ڈیڈ لائن سے پہلے ختم کرنے کی کوشش کریں۔تاکہ تھوڑا ریلکس (Relax) ہوکے آپ اپنے کام کو ایک دو بار دوبارہ چیک کر لیں۔اس سے غلطی کی گنجائش نہیں ہوگی۔
10)سب سے اہم بات جو لوگ سمارٹ ورک کے عادی لوگ ہوتے ہیں تو اُن کے لیے مستقبل میں اچونیٹیز(opportunities ) بھی سمارٹ ہوتیں ہیں۔