اپنے ہاتھ میں موبائل یا کسی اور اوبجیکٹ کو بازو کی لمبائی کی دوری پر لے جائیں اور اس کی جسامت غور سے دیکھ لیں۔ اب اس موبائل کو آہستہ آہستہ اپنی آنکھوں کے قریب لیتے آئیں۔ آپ نوٹ کریں گے کہ موبائل کی جسامت بڑھتی جائے گی۔ اب واپس اسے آنکھوں سے بازو کی لمبائی تک لے جائیں۔ اس کی جسامت چھوٹی ہو جائے گی۔ اس عمل کےدوران موبائل کی حقیقی جسامت تو تبدیل نہیں ہوگی، کیونکہ کوئی ایسا کام تو کیا ہی نہیں گیا جس سے موبائل کی حقیقی جسامت چھوٹی یا بڑی ہو جائے۔
جسامت کی اس ظاہری تبدیلی کی وجہ ہے ویژوال اینگل(Visual Angle)۔ ہم جس چیز کو بھی دیکھتے ہیں اس چیز سے آنے والے روشنی ہماری آنکھ کے ساتھ جو اینگل بناتی ہے اسے ویژوال اینگل کہتے ہیں۔ پہلی تصویرکو دیکھیں، آپ کو دو برابر سائز کے درخت نظر آ رہے ہیں۔ اور دائیں جانب ایک آنکھ کو دکھایا گیا ہے۔ پہلے درخت کے اوپر اور نیچے والےحصے سے آنے والی روشنی(گرین لائنز) کا آنکھ کے ساتھ بننے والا ویژوال اینگل دوسرے درخت کی روشنی(ریڈ لائنز) کے بننے والے اینگل سے بڑا ہے۔ اور آنکھ کے لحاظ سے پہلا درخت قریب ہے اور دوسرا درخت دور ہے۔ بڑے اینگل کی وجہ سے آنکھ میں قریب والے درخت کی بڑی امیج بنے گی یعنی وہ درخت اوبزرور کو بڑا نظر آئے گا۔
چلیں اس علم کا ایک انٹرسٹنگ یوز دیکھتے ہیں۔ دوسری تصویر میں آپ کو ایک بڑی خاتون نظر آرہی ہے جس نے ایک چھوٹی خاتون کو اپنے ہاتھ پر اٹھایا ہوا ہے۔ چونکہ حقیقی دنیا میں اتنے بڑے یا اتنے چھوٹے انسان نہیں ہوتے اس کا مطلب ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ یا ساری دال ہی کالی ہے۔ دراصل یہ کوئی بڑی یا چھوٹی خواتین نہیں ہیں۔ دونوں کی حقیقی جسامت لگ بھگ ایک جیسی ہی ہے۔ دائیں طرف والی خاتون کیمرے سے دور کھڑی ہے اس لیے اس کا کیمرے سے بننے والا ویژوال اینگل چھوٹا ہے۔ اسی لیے محترمہ چھوٹی نظر آ رہی ہیں۔ اس کے برعکس بائیں طرف والی خاتون کیمرے کے نزدیک ہونے کی وجہ سے بڑی نظر آرہی ہے۔ اور کیمرے سے تصویر لینے والی خاتون نے آگے پیچھے ہو کر تصویر اس انداز سے لی ہے کہ دائیں سائیڈ والی لیڈی کے پاؤں بائیں سائیڈ والی لیڈی کے ہاتھ کی سیدھ میں آجائیں۔ حقیقت میں ظاہری طور پر بڑی نظر آنے والی خاتون کا ہاتھ کیمرے کے نزدیک ہے اور ظاہری طور پر چھوٹی نظر آنے والی خاتون کے پاؤں کیمرے سے دور ہیں۔ اس عمل کو استعمال کر کے ہولی وڈ کی فلموں میں بہت بڑے اور بہت چھوٹے کردار اور مناظر دکھائے جاتے ہیں۔ اگلی بار جب آپ کسی کھلی جگہ پر جائیں تو اس طریقے کو استعمال کر کے اپنے آپ کو اور اپنے عزیزوں کو تصاویر میں چھوٹا بڑا کرنے کی کوشش ضرور کیجئیے گا۔
ایم بی بی ایس 2024 میں داخلہ لینے والی طلباء کی حوصلہ افزائی
پروفیسر صالحہ رشید ، سابق صدر شعبہ عربی و فارسی ، الہ آباد یونیورسٹی نے گذشتہ ۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو...