دے دیجے مجھے روشنی ، خیرات نبی ﷺ جی
کچھ سوچ کے پھیلائے ہیں یہ ہات نبی ﷺ جی
رحمت کی گھٹا برسے تو جی اُٹھوں گا میں بھی
دھرتی کا بدن خشک ہے ، برسات نبی ﷺ جی
مل جائے جو موسم کو بھی ہلکا سا اشارہ
پٹ جھڑ میں بھی ہوجائیں ہرے پات نبی ﷺ جی
چاہیں تو اماوس میں نکل آئے گا سورج
پھردن میں بدل جائے گی یہ رات نبی ﷺ جی
مل جائے گی اس دھوپ کے صحرا میں مجھے چھا ﺅں
رکھ دیجئے بس سر پہ مِرے ہات نبی ﷺ جی
کرنوں میں پرونے ہیں مجھے شبنمی موتی
للہ کرم، چشم ِ عنایات نبی ﷺ جی
جو مانگا ملا ہے ، جو نہیں مانگا عطا ہو
پوشیدہ ہیں کب آپ سے حاجات نبی ﷺ جی
اِک جھونپڑا طیبہ کی کسی کچی گلی میں
کب مانگے ہیں جنّت میں محلّات نبی ﷺ جی
چُپ ہے ، در ِ رحمت پہ گنہگار کھڑا ہے
نادم ہے کرے کوئی بھی کیا بات نبی ﷺ جی
سر بار ِ ندامت سے مِرا اُٹھ نہیں پایا
ہے دید سے محروم ملاقات نبی ﷺ جی
بہتے ہوئے آنسو بھی دُعا مانگ رہے ہیں
قابو میں نہیں ہیں مِرے جذبات نبی ﷺ جی
کرنوں میں پرونے ہیں مجھے شبنمی موتی
للہ کرم ، چشم ِ عنایات نبی ﷺ جی
جو مانگا ملا ہے ، جو نہیں مانگا عطا ہو
پوشیدہ ہیں کب آپ سے حاجات نبی ﷺ جی
اِک جھونپڑا طیبہ کی کسی کچی گلی میں
کب مانگے ہیں جنّت میں محلّات نبی ﷺ جی
چُپ ہے ، در ِ رحمت پہ گنہگار کھڑا ہے
نادم ہے کرے کوئی بھی کیا بات نبی ﷺ جی
سر بار ِ ندامت سے مِرا اُٹھ نہیں پایا
ہے دید سے محروم ملاقات نبی ﷺ جی
بہتے ہوئے آنسو بھی دُعا مانگ رہے ہیں
قابو میں نہیں ہیں مِرے جذبات نبی ﷺ جی
دروازہء لَب کھولئے، کچھ بولئے ، سُن لوں
قرآن سے قرآن کی آیات نبی ﷺ جی
مجھ کو ہی نہیں ، عزت ِ سادات بچا لیں
خطرے میں ہے اب عزت ِ سادات ، نبی ﷺ جی
بس اتنی دُعا ہے کہ کسی کو نہ خدا دے
شبیر کے غم کے سوا صدمات نبی ﷺ جی
اب ہاتھ نہیں، مانگو دُعا جھولی اُٹھا کر
لو ، دیکھو ہیں مائل بہ عنایات نبی ﷺ جی
یہ مجھ سے گنہگار پہ ہے آپ ﷺ کی رحمت
میں نعت کہوں ،؟کیا مِری اوقات نبی جی
دروازہء لَب کھولئے، کچھ بولئے ، سُن لوں
قرآن سے قرآن کی آیات نبی ﷺ جی
مجھ کو ہی نہیں ، عزت ِ سادات بچا لیں
خطرے میں ہے اب عزت ِ سادات ، نبی ﷺ جی
بس اتنی دُعا ہے کہ کسی کو نہ خدا دے
شبیر کے غم کے سوا صدمات نبی ﷺ جی
اب ہاتھ نہیں، مانگو دُعا جھولی اُٹھا کر
لو، دیکھو ہیں مائل بہ عنایات نبی ﷺ جی
یہ مجھ سے گنہگار پہ ہے آپ ﷺ کی رحمت
میں نعت کہوں ،؟کیا مِری اوقات نبیﷺ جی