تلف کر کے ایٹمی ہتھیاروں کو.
اپنی دنیا کو ہم بچائیں ،
نہ ہیروشیما ناگاساکی جیسا حادثہ دہرائیں ،
انسانیت کی خواہش کیا ہے,
اور انسان کی ضرورت کیا ہے ،
کوئی پوچھے تو ہم بتائیں،
تلف کر کے ایٹمی ہتھیاروں کو.
اپنی دنیا کو ہم بچائیں ،
نہ ہیروشیما ناگاساکی جیسا حادثہ دہرائیں ،
دنیا کو زندہ رہنے کے قابل بنائیں ،
اپنے بچوں کو خوفناک موت سے بچائیں ،
نفرت کو ختم کریں اور محبت پھیلائیں ،
تلف کر کے ایٹمی ہتھیاروں کو.
اپنی دنیا کو ہم بچائیں ،
نہ ہیروشیما ناگاساکی جیسا حادثہ دہرائیں ،
محفوظ اور پرسکون مستقبل ،
اپنے بچوں کا ہم بنائے ،
محبت کا اپنے بچوں کو عملی درس سیکھائے ،
تلف کر کے ایٹمی ہتھیاروں کو.
اپنی دنیا کو ہم بچائیں ،
نہ ہیروشیما ناگاساکی جیسا حادثہ دہرائیں ،
نہ تم خود رہو گے سلامت,
اور نہ تمھاری سفاک کامیابی دیکھنے والا کوئی,
آؤ یہ حقیقت ایٹمی ممالک کو بتائیں,
تلف کر کے ایٹمی ہتھیاروں کو.
اپنی دنیا کو ہم بچائیں ،
نہ ہیروشیما ناگاساکی جیسا حادثہ دہرائیں ،
زمین کو اجاڑنے کا انسانوں کو مارنے کا ،
موت بانٹنے کا تم کرتے ہو کام کیوں,
ایٹمی سائنسدانوں کو بھی سمجھائیں,
تلف کر کے ایٹمی ہتھیاروں کو.
اپنی دنیا کو ہم بچائیں ،
نہ ہیروشیما ناگاساکی جیسا حادثہ دہرائیں ،
ایٹمی ہتھیارو سے پاک اپنی دنیا کریں,
دنیا کے چار کونوں تک ,
صرف امن و محبت پھیلائیں,
تلف کر کے ایٹمی ہتھیاروں کو.
اپنی دنیا کو ہم بچائیں ،
نہ ہیروشیما ناگاساکی جیسا حادثہ دہرائیں ،
خواب ہے فوزیہ ,کی انکھ کا یہ,
امن پارک اوٹا کنارے,
جلتی شمع کو جلد بجھائیں,
تلف کر کے ایٹمی ہتھیاروں کو.
اپنی دنیا کو ہم بچائیں ،
نہ ہیروشیما ناگاساکی جیسا حادثہ دہرائیں ،