دھان کی فصل گرتی کیوں ہے؟
بِسمِ اللّہِ الرحمٰنِ الرّحِیم
اگر کسی بھی دوست کی منجی،دھان،یا چاول کی فصل گر جاتی ہے تو اس کی وجہ جو میں اب تک سمجھ پایا ہوں وہ صرف خوراک یعنی ’’غذائی اجزاء‘‘ کا غیر متوازن استعمال ہے۔
ہم لوگ مٹی کا ٹیسٹ بلکل نہیں کرواتے اور اکثر کسان صرف یوریا پر زور دیتے ہیں جو فوری طور پر فائدی پہنچاتی ہے جو باقی رہ جاتی ہے دھان میں پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے Denitrification کا عمل جاری رہتا ہے جو زمین کے وہ جراثومے جاری رکھتے ہیں جو آکسجن کی غیر موجودگی میں بھی کام کرتے رہتے ہیں۔
اس طرح ہم فصل کو جو بھی خورک دیتے ہیں وہ کچھ تو پانی کھڑا رہنے سے زمین میں نیچے بہہ جاتی ہے اور کچھ جیسے نائٹروجن وغیرہ نائٹروجن گیس میں تبدیل ہو کر ہوا میں اڑ جاتی ہے۔
اگر ہم ابتداء میں فصل کو جڑیبوٹیوں سے بچانے کی غرض سے اور زمین میں دراڑیں نا پڑ جائیں کی غرض سے زیادہ پانی لگاتے ہیں تو اس وقت یہ بھی یاد رکھیں پودے کی اتنی گروتھ نہیں ہوتی جتنی ہونی چاہیے۔
مگر جتنی بھی ہوتی ہے اس سے ایک فائدہ تو یہ ہوتا ہے کہ ہم جڑیبوٹیوں سے بچ جاتے ہیں۔
جب ہم جڑیبوٹیوں سے بچ جائیں تو پودوں کو پانی بھر کر نا لگائیں کے تالاب بن کے کھڑا رہے وقفے وقفے سے پانی لگاتے رہیں جو زمین کی اوپر والی تہہ کو ایک دو دن بعد سانس بھی لینے دے اور کھاد نائٹروفاس یا این پی کے،سلفر،زنک،بوران وغیرہ تمام وقفے وقفے سے دیتے رہیں قسطیں بنا کر۔
ایک تو پودوں کو بار بار خوراک ملے گی دوسرا زیادہ ضائع ہونے سے بچ جائے گی تیسرا پودے مضبوط ہوں گے گریں گے نہیں۔
یوریا کو کنٹرول کیا جاتا ہے دھان میں ایک کلر سکیم کے ذریعے وہ بھی شئیر کرتا ہوں۔
دو سے تین اجزائے صغیرہ کے سپرے بھی کر دینے چاہیں کے زمین میں مسلسل پانی رہنے سے یہ لیچ ڈاؤن ہو جاتے ہیں۔
’’آگے بڑھو کسان‘‘
منجانب:کسان گھر