ڈیرہ اللّٰہ یار میں نعتیہ محفلِ مشاعرہ
سندھ و بلوچستان کے شعرا شریک ہوٸے
اثیر عبدالقادر شاہوانی کے ایصال ثواب کیلیٸے خصوصی دعا
ڈیرہ مراد جمالی رپورٹ آغا نیاز مگسی
تنظیم گلزارِ ادب ڈیرہ اللّٰہ یار کے زیر اہتمام معروف شاعر عاشق بلوچ کے زیرِ صدارت نعتیہ محفل مشاعرہ کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی سیاسی و سماجی شخصیت خادم حسین لاشاری جبکہ اعزازی مہمانانِ خصوصی ماہرِ تعلیم سلیم اختر اور پروفیسر منظور وفا تھے معروف شاعر بقا محمد بقا نے نظامت کے فراٸض سر انجام دیٸے تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد رمضان نے جبکہ احسان حسینی نے حمدیہ کلام کی سعادت حاصل کی جن شعرا نے اپنا نعتیہ کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ان میں عاشق بلوچ ، منظور وفا، محمد رفیق طالب ، سلیم اختر ، آغا نیاز مگسی ، بقا محمد بقا ، نصیب اللّٰہ نصیب ، میر حسن میر ، جوہر بنگلزٸی ، قادر بخش خاکی ، آصف صمیم ، محسن چشتی ، گلزار حسینی ، ، شاہین ابڑو ، سرور ساقی ، اللّٰہ ورایا انجم ، سینگار محسن ، جلال الدین نادار ، علی محمد عاصی ، ساحل ابڑو ، علی جان علی، میر محمد قادری اور لیاقت لطفی شامل تھے اس موقع پر بلوچستان کے ممتاز ادیب دانشور اور شاعر اثیر عبدالقادر شاہوانی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوٸے ان کی روح کے ایصال ثواب کیلیٸے خصوصی دعا مانگی گٸی تقریب کے مہمان خصوصی خادم حسین لاشاری اور اعزازی مہمان خصوصی سلیم اختر نے اپنے خطاب میں تنظیم گلزار ادب کے ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوٸے کہا کہ انہوں نے نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کر کے بڑی سعادت حاصل کی ہے جس کیلیٸے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ تمام شعرا نے خوب صورت نعتیہ کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ہے انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ضلع صحبت پور اور جعفر آباد کے ادبا و شعرا جس شوق و جذبے کے تحت ادب کے فروغ کیلیٸے کام کر رہے ہیں وہ مستقبل میں بھی اپنی ادبی سرگرمیاں جاری رکھیں گے