امریکہ کے ایک قیدی کو سازاۓ موت سنائی گئ ۔لیکن یہ سزا ذرا مختلف تھی قیدی سے کہا کہ نہ اسے پھانسی ہوگی اور نہ ہی گولی ماری جاۓ گی۔ بلکہ سانپ سے ڈنسایا جاۓ گا ۔اب قیدی کے ذہن میں سانپ کا خوف بیٹھ گیا۔ سزا کے دن قیدی کے آگے سانپ بٹھایا گیا اور آ نکھوں پر پٹی باندھ کر اسے ہلکے سے ایک دو بار کامن پن(سوئی)ماری گئ اور کچھ ہی دیر میں وہ پھڑک کر مر گیا بعد میں خون کا نمونہ لیا گیا تو اس کے خون میں سانپ کا زہر رچ بس گیا تھا۔نتیجہ اسے سانپ نے نہیں بلکہ سانپ کے خوف نے مار دیا ۔
آ ج کل ہماری بھی کچھ صورتحال ایسی ہی ہے کہ کورونا تو مارے یا نہ اس کا خوف و حراس مار رہا ہے۔اب سارا دن نیوز چینل پر ہی گزر رہا ہے۔
جس سے اعداد و شمار ،وجوہات،اموات اور کیسے پوری دنیا اس وائرس سے لڑ رہی ہے۔ اس حوالے سے اپ ڈیٹ دی جاتیں ہیں۔ جسے دیکھ کر ہم جیسی فارغ عوام اور زیادہ ڈپریشن میں جا رہی ہے۔اور اس کے ساتھ ساتھ حکومت اور ماہرین کی طرف سے بار بار تنبیع کی جاتی ہے کہ گھر پر رہیں ،محفوظ رہیں۔
ہم روزانہ درجنوں لوگوں کو سڑکوں پر مرُغا بنا دیکھتے ہیں۔ جن کی مجبوری ہے۔ ان کا گھر سے نکلنا تو بنتا ہے۔ لیکن باقی عوام کے بارے میں یہی سننے میں آ یا کہ گھر پر بور ہوتے ہیں اور یہ بات کافی حد تک قابل قبول بھی ہے کہ گھر پر بوریت محسوس ہوتی ہے کیونکہ گھر پر وقت گزارنے کی کوئی پلاننگ نہیں جس وجہ سے اکثر ہم اکتاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں
۔اب گھر تو رہنا ہی ہے تو یہ سوچا جاۓ کہ اسے خوشگوار کیسے بنایا جاۓ اور خود کو ڈپریشن سے بھی بچایا جاۓ۔اب اس کے لیۓ چند باتیں جو کہ ہمیں اپنا کر اپنی بوریت کو دور کیا جا سکتا ہے۔1)بچوں کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر نہ روکیں۔ان کو پیار سے سمجھائیں موبائل گیم کے علاوہ وہ گیمز کھیلیں۔ جو پہلے زمانے میں گھروں کے صحن میں کھیلی جاتیں تھیں۔
2)گھر میں ہلکی پھلی ورزش کی روٹین بنائیں اس سے ذہنی سکون ملے گا اور بہت سی بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔
3)خواتین گھر پر اپنی کئیر کریں ،مینی پیڈی کریں ،ہیئرز ٹریٹمنٹ کریں ۔اپنے آ پ کو خوبصورت بنائیں۔
4)مرد حضرات گھر پر عورتوں کے کام میں ہاتھ بٹائیں۔
5)سب گھر والے اپنے اپنے کمرے کی صفائی کریں۔
6)اگر گھر میں صحن ہے تو پودے لگائیں ان کی دیکھ بھال کریں۔
7) ماسک مارکیٹ کی بجاۓ گھر میں خود بنائیں۔
8)بچوں کو اخلاقی کہانیاں سنائیں جوکہ پہلے سنانے کا موقع نہ ملا ہو۔
8)عبادات کو اپنا معمول بنائیں۔(نماز،قرآن،مسنون دعائیں،استغفار)وغیرہ۔
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...