السلام علیکم…!!
آج میں "دہی بڑوں" (دہی بھلوں) کی ریسیپی بتانے لگی ہوں..!!
باقی سب تو بہت آسان ہے سب کو بنانا آتے ہونگے
لیکن میں یہ بتاؤں گی کہ بھلے گھر میں کیسے بنتے ہیں……..!!!
اور میں ویسے بناتی ہوں جیسے مجھے پسند ہیں
تو آپ کے ساتھ اپنا طریقہ شیئر کروں گی
بہت مزے کے بنتے ہیں
اور گرمیوں میں انہیں خوب ٹھنڈا کر کے کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے…..!!
سب سے پہلے
بھلے بنانے کا طریقہ…..!!
بھلے بیسن کے بھی بنتے ہیں اور ماش کی دال کے بھی…..میں بیسن والا طریقہ بتانے لگی ہوں
اجزا
بیسن …… تین بڑے کپ
پیاز کا پیسٹ ……. دو کھانے کے چمچ
زیرہ ….. پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
بیکنگ پاؤڈر………ایک یا آدھا چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ ……ایک کھانے کا چمچ
نمک , مرچ , ہلدی ….. حسب زائقہ
پانی
بنانے کا طریقہ ….. !!
بیسن میں ساری چیزیں ڈال کے مکس کر لیں
اور تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کے گھول لیں
ایک گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں
بہت گھاڑھا نہیں بنانا
اس پیسٹ کو بہت اچھی طرح پھینٹنا ہے
ورنہ بڑے سخت بنیں گی
پھر کڑاہی میں تیل کو خوب اچھی طرح گرم کر لیں
اب آنچ زرا ہلکی کر دیں
اور ایک چمچ سے آرام آرام سے کڑاہی میں بیسن ڈال کے چھوڑ دیں……
جب فرائی ہو جائیں ہلکے سے گولڈن کلر کے تو ایک برتن میں ٹشو رکھ کے انہیں نکال لیں
تاکہ ایکسڑا گھی وغیرہ ٹشو جزب کر لیں
اب ایک برتن میں نیم گرم پانی لے کر ان بڑوں کو اس میں بھگو کے رکھ دیں پندرہ منٹ کے لیے
…………………..,,,,,
اتنی دیر میں آپ ایک الگ برتن میں اپنی ضرورت کے مطابق دہی نکال کے اچھی طرح پھینٹ لیں
اس میں نمک مرچ حسب زائقہ مکس کر لیں
اب جو بڑے بنا کے رکھے تھے ان کو پانی سے نکال لیں ہلکے ہاتھوں سے پریس کریں تاکہ ایکسٹرا پانی نکل جائے
ان کو دہی میں ڈال دیں
اور اوپر ہرا دھنیا اور چاٹ مصالحہ چھڑک دیں
یہ بہت سمپل سا طریقہ ہے
میں دہی میں ابلے ہوئے سفید چنے , پیاز باریک کاٹ کے , ابلے ہوئے آلو , ہرا دھنیا , ہری مرچ اور پودینہ وغیرہ بھی ڈالتی ہوں
پسند ہو تو اوپر پاپڑی بھی ڈال دیں
اس کا طریقہ بھی بہت آسان ہے
اگر آپکو چاہیے تو بتا دوں گی
املی کی چٹنی بھی ڈال کے کھاتے ہیں لوگ
فریج میں دو تین گھنٹے رکھ کے خوب ٹھنڈا کر کے کھائیں
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=1020405534722838&set=oa.1146523652072067&type=3&theater
“