(Last Updated On: )
قدیم دور میں اور آج بھی لوگ خود کو سچا ثابت کرنے کے لئے دہکتے کوئلوں پر چلتے رہے ہیں۔ اس طرح کی بے ہودہ رسم یونان کے شمالی علاقوں میں ہر سال ہوتی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا اس سے پاؤں جلتے ہیں۔؟ بظاہر یہ لگتا ہے کہ دہکتے کوئلے آپکے پاؤں جلا دیں گے۔ مگر ایسا ہرگز نہیں۔ کوئلوں کے اوپر جب تھوڑی سی راکھ آ جائے تو وہ راکھ حرارت کو بہت سست روی سے پاؤں میں منتقل کرتی ہے۔ ایک دہکتا کوئلہ جب تک 530 ڈگری سینٹی گریڈ تک کے درجہ حرارت پر ہو ، اُس پر پاؤں کو دبا کر چلنے سے پاؤں نہیں جلتا۔ یہ تجربہ میں فین لینڈ میں خود کر چکا ہوں۔ زیرِ نظر تصویر میں آپ مجھے کوئلوں پر چلتا دیکھ سکتے ہیں۔
پیش لفظ: یہ تجربہ گھر پر مت کیجئے گا کہ صحیح درجہ حرارت اور حالات نہ ہونے کے باعث کسی صورت نقصان کے ذمہ دار آپ خود ہونگے۔
تصویر 2015 کی ہے۔