سیاست کے علوم میں دائیں اور بائیں بازو کی اصطلاحات 1789 کے فرانسیسی انقلاب کے دوران سامنے آئیں جب ارکان قومی اسمبلی صدر کے دائیں طرف بادشاہ کے حامیوں اور اس کے بائیں طرف انقلاب کے حامیوں میں تقسیم ہوگئے۔ وہ لوگ جو مذہب اور بادشاہ کے وفادار تھے ، انہوں نے کرسی کے دائیں حصے پر فائز ہو گئے۔ اور انقلاب پسند بائیں طرف ھو گئے ۔
یہ واقعہ فرانس کے آخری بادشاہ لوئس اگسٹ دی فرانس کے دور میں ھوا ۔ لوئس اگسٹ دی فرانس کی بادشاھت 21۔ستمبر 1792 کو اختتام پذیر بذریعہ انقلاب ھوئی ۔ اور آخری بادشاہ کو 21۔جنوری 1794 کو 38 سال کی عمر میں پھانسی دے دی گئی ۔
بائیں بازو کی سیاسی سائنس دانوں اور دوسرے تجزیہ کاروں نے بائیں بازو کو بطور کمیونسٹ ، سوشلسٹ ، جمہوری سوشلسٹ ، سوشل ڈیموکریٹس ، بائیں بازو کی آزادی پسند ، ترقی پسند اور معاشرتی لبرل کے طور پر تعریف کی ھے ۔
دائیں بازو کی سیاسی جماعت جو مذھب کے نام پہ سیاست کرے یا ایک قدامت پسند یا رجعت پسند سیاسی جماعت جو وسیع تر سیاسی اصلاحات کی مخالفت کرتی ھے ۔
کامریڈ ( comrade ) کی اصطلاح کا استعمال ساتھی ( colleague ) یا اتحادی ( ally ) کے معنی میں ہوتا ہے ۔ اور یہ ہسپانوی اصطلاح ( camarada ) کمارڈا سے ماخوذ ہے ۔ جس کے معنی ھے باہمی اعتماد اور ان لوگوں کے درمیان دوستی جو بہت زیادہ وقت ایک ساتھ گزارتے ہیں۔
جیالہ ھر اس سیاسی کارکن کو کہا جاتا ھے جو مضبوط جسم و جان اور ارادے رکھنے والے کو جیالہ کا نام دیا جاتا ھے ۔ لیکن لفظ پیپلز پارٹی کے کارکنان کی خوبیوں کی بنیاد پر ان کے لئے مخصوص ھو چکا ھے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی
پاکستان کی ایک مرکزی بائیں بازو کی سماجی جمہوری سیاسی جماعت ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی, سوشلسٹ انٹرنیشنل ( Socialist International ) (SI) سے وابستہ ھے ۔ یہ بین الاقوامی سوشلسٹ تنظیم ھے ۔ اس تنظیم کے صدر جارج اینڈریاس پاپینڈریو ( George Andreas Papandreou ) ھیں جو یونان ( Greece ) کے سابق وزیراعظم ھیں ۔