ڈیوڈ ڈیپ / سینگال
پیدائش :1927
سینگال کے شہر "بوڈیکوس" میں پیدا ھوئے ۔ ان کی والدہ کا تعلق کیمروں اور والد کا تعلق سینگال سے تھا ۔ وہ 1960 میں ڈیکر کے مقام پر ھوائی حادثے میں ہلاک ھوئے۔ اپنی مختصر زندگی میں وہ خرابی صحت کا شکار رھے ۔ انھوں نے بچپن سے لے کراپنی عمر کے آخری دنوں تک مغربی افریقہ اور فرانس کے درمیان کئی بار سفر کیا ۔ ڈیوڈ
"PRE SENCE AFRICAING"
باقاعدگی سے شائع ھوتے رھے ۔ان کی شروع کی نظمیں:::
"SEGHOR'S"
کی انتھالوجی میں چھپں ۔ 1956 کا شعری مجموعہ شائع ھوئی۔ اس کتاب کا نام ھے ۔
"COUPS DE PILONN"
"تمھاری موجودگی"
ڈیوڈ ڈیپ / سینگال
ترجمہ: احمد سھیل
تمھاری موجودگی میں ، میں اپنا نام تسخیر کرتا ھوں
میرا نام علحیدگی کے دکھ میں پوشیدہ تھا
میں دوبارہ اپنا نام تسخیر کرلیتا ھوں
جن میں اب حرارت پوشیدہ نہیں
اور تمہارا قہقہ شعلے کی طرح ھے جو سائے کو چیرتا ھے
مجھ پر افریقہ کا انکشاف ھوچکا ھے ، کل کی ژالہ باری سے ماورا
دس سال میری محبت
التباس کے دنوں کے ساتھ بکھرے ھوئے تصورات
اور شراب نیند کو بے آرام بناتی ھے
آج کا تکلیف کا بوجھ ، کل کے زائقے کے ساتھ
جو ۔۔۔ ندی میں محبت کو موڈ دیتی ھے
تمھاری موجودگی میں ، میں نے اپنے خون کی یاد کو تسخیر کرلیا
اور قہقہوں کی مالا اپنے دنوں کے اطراف لٹکا دیتے ہیں
دن ہمیشہ نئی خوشیوں کےساتھ چمک رھے ہیں
::: ترجمہ اور تعارف: احمد سہیل :::
https://m.facebook.com/groups/424926274223420?view=permalink&id=1220862714629768