1….ماں☜☜☜ماں کے پیار میں موجود خالصیت، چاشنی اور مٹھاس کے مقابل دنیا کی ہر چیز ہیچ ہے اِس کا کوئی ثانی ہے نہ نعم البدل ۔۔
2…..خواہش☜☜☜وہ خواہش بے کار ہے جِس کی تکمیل کا راستہ دوسروں کی خوشیوں کو کچلتا ہوا گزرے
3….خیال☜☜☜اپنے تابناک ماضی اور عظمتِ رفتہ کو محو کر کے ترقی کا مشتاق رہنا دلِ خوش کُن خیال کے سوا کچھ نہیں
4….کامیابی☜☜☜بلند حوصلگی، مستقل مزاجی، خلوصِ نیت، محنتِ شاقہ اور جوش و جذبات کی فراوانی کامیابی کی جنم بھومیاں ہیں
5…تکلیف☜☜☜کسی کا زخم صرف اُسی صورت میں کریدو کہ اس پر مرہم لگا سکو وگرنہ اس کی تکلیف کو دہرا مت کرو
6…کسوٹی☜☜☜اپنی شخصیت کی پرکھ اور جانچ کے معیار کو اسی کسوٹی پر پرکھو جو دوسروں کی عیب جوئی کیلئے مقرر کی ہوئی ہے
7…شک☜☜☜شک اس منحوس خصلت کا نام ہے جو پل بھر میں معتمد حلقہ احباب چھین کر تنہائی ودیت کرتی ہے
8…مصیبت☜☜☜مصیبت کے وقت حواس باختہ ہو کر صبر کا دامن چھوڑ دینا مصیبت کو دہرا کرنے کے مترادف ہے
9۔۔۔۔روپ☜☜☜جگ بیتی جب تک آپ بیتی کا روپ دھارن نہ کرے تب تک ہمیں دوسرے کے دکھ، تکلیف کا حقیقی معنوں میں اندازہ نہیں ہوتا
10…میں☜☜☜جب تک ہمارے اندر "میں "کا ابھمان موجود ہے تب تک ہم"سب"کے بارے میں سوچنے سے قاصر ہیں ۔۔۔۔
"