Porcupine دلیہ یا پنجابی میں سايا
اپنے جسم پر لمبے لمبے کانٹوں کی وجہ سے مشہور یہ جانور Rodent Family (چوہوں کے خاندان) سے تعلق رکھتا ہے۔ پہلے نمبر پر Capybara دوسرے نمبر پر Beaver اور تیسرے نمبر پر سائیز کے لحاظ سے Porcupine کا نمبر آتا ہے۔
ان کے دو بنیادی خاندان Old World Porcupine , New World Porcupine اور اقسام 58 ہیں۔
جو Old World ہیں وہ Europe, Asia اور Africa میں ملتے ہیں جبکہ New World براعظم سائوتھ اور نارتھ امریکہ میں۔
یہ جنگل، صحرا اور پہاڑی سب علاقوں میں ملتے ہیں ۔پاکستان میں Indian Crested نسل پائی جاتی ہے۔
یہ درختوں کے پتے ،جڑیں اور درختوں کی شال یا چھلکے (Bark)کھاتے ہیں۔ ان کے بارے میں مشہور ہے یہ درختوں کو بہت نقصان پہنچاتے ہیں۔ لیکن دراصل یہ درختوں کو کاٹ کر کمزور کرکے بہت سارے دوسرے جانوروں کے لئیے رہنے کا مسکن تیار کرتے ہیں جہاں وہ اپنا گھر بنا سکتے ہیں۔
قدرت نے ان کو زبردست قسم کے حفاظتی انتظامات سے نوازا ہے۔ پہلے تو یہ اپنے دانتوں کو لگاتار بجا کر آواز نکالتے ہیں تاکہ مخالف ڈر جائے اگر بات نہ بنے تو اپنی دم کے اوپر سے ایک عجیب بدبودار بو چھوڑتے ہیں اس سے بھی کام نہ بنے تو اپنی پشت پر موجود لمبے لمبے کانٹوں (Quills) کو کھڑا کرلیتے ہیں۔ جونہی شکاری ان پر جھپٹتا ہے تو اپنے منہ کی کھاتا ہے۔ ان کے کانٹوں کے سروں پر مچھلی پکڑنے والی ہک کی طرح بےشمار چھوٹی چھوٹی Hooks ہوتی ہیں یعنی ایک دفعہ کانٹا پھنسا تو پھر آسانی سے نہ نکلا۔ اس لئیے ان سے پنگا لینا سمجھداری نہیں۔ ان کے جسم پر تقریباً 30 ہزار کانٹے ہوتے ہیں۔ ہر کانٹے کا سرا ایک لیس دار مادے سے تر ہوتا ہے جو کہ دراصل ایک Antibiotic ہے یعنی ان کے کانٹے جراثیم نہیں پھیلاتے ۔ اصل میں یہ درختوں سے اکثر گر کر اپنے کانٹوں کا اکثرخود شکار ہوجاتے ہیں اس لئیے قدرت نے انہیں محفوظ رکھنے کے لئیے Antibiotic کانٹے دئیے ہیں۔ ان کا آخری دفاعی حربہ ان کی دم ہوتی ہے جسے یہ تھپڑ کی طرح مخالف کو رسید کرتے ہیں۔
بہت سارے علاقوں خصوصاً ویت نام میں ان کو گوشت کھانے کے لئیے شکار کیا جاتا ہے اور کئی افریقی ممالک میں ان کے کانٹے اور کھال سے مختلف چیزیں بنائی جاتی ہیں ان کے کانٹوں کو leather کے بیگ میں بھی اکثر استعمال کیا جاتا ہے۔ان کے کانٹوں کو دیکھ کر کئی Medical آلات بنائے گئے جن میں Surgical Staple ٹانکے لگانے والی سٹیپل قابل ذکر ہے۔
یہ اکثر تیندوے، شیر، جنگلی بلی اور Fisher کا شکار بن جاتے ہیں ۔ان کی اوسط عمر 27 سال ہوتی ہے۔