دیگ جیسی بریانی
بات جب بھی ہو برصغیر کے کھانوں کی تو بریانی کا نام، سرفہرست رہتا ہے۔ شادہ بیاہ کا موقع ہو یا گھریلو دعوت بریانی کے بغیر دسترخوان مکمل نہیں ہوتا۔
اکثربچے یہ شکایت کرتے ہیں کہ امی بازارکی سی بریانی نہیں بناتیں، ۔بریانی تقریبا" ہر گھر میں بنائ جاتی ہے لیکن کیسی ہی کوشش کرلیجئے اس میں وہ ذائقہ نہیں آتا جو شادی بیاہ ودیگر تقریبات میں پکوان ہائوس کی بنی دیگ والی بریانی کا ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو بالکل دیگ جیسی بریانی بنانے کی ترکیب بتاتے ہیں۔ ھدایات پر عمل کیجئے اور دیگی بریانی بنا لیجئے۔ اگر آپ کو چاولوں کے انتخاب میں مسئلہ ہوتا ہے یا چاولوں کے گلائو یا کنی میں مسئلہ رہتا ہے تو بہتر ہے کہ عمدہ سیلا چاول استعمال کیجئے۔بریانی بناتے وقت چاولوں کے انتخاب میں کنجوسی نہ کیجئے اور بہترین عمدہ لمبے دانے والے باسمتی چاول کا انتخاب کیجئے
دیگی بریانی بنانے کا طریقہ کارانتہائی آسان ہے اوراس میں استعمال ہونے والے تمام تر اجزا کم و بیش ہر گھر کے کچن میں موجود بھی ہوتے ہیں۔
اتوارکے روز ہماری اس آسان اور انوکھی ترکیب سے فائدہ اٹھائیے اور اپنے اہل خانہ کا دل لبھائیے۔
دیگی بریانی بنانے کے لئے درکاراجزاء
(سیلا چاول آدھا کلو (اُبلے ہوئے) ۔ سیلا چاول میں کنی وغیرہ کا مسئلہ نہیں رہتا۔
اگر آپ باسمتی چاول استعمال کرتے ہیں تو ان کو اچھی طرح دھو کر ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ بھگو کو رکھ دیجئے۔ پھر ایک دیگچے میں آتھ دس لونگیں ڈال کر پانی کو ابالئے۔ جب پانی خوب ابلنے لگے تو اس میں پانی سے نکال کر چھانے ہوئے چاول اور ایک چمچ تیل ڈال کر اتنا ابالیں کہ چاول پورے نہ گلیں بلکہ ایک کنی رہ جائے۔ اس کے بعد چاولوں کو چھان کر ایک تھال یا تسلے میں رکھ دیں۔
1-گوشت آدھا کلو
2-دہی ایک پائو
3-لال مرچ دو چائے کے چمچ (کُٹی ہوئی
4-ہلدی آدھا چائے کا چمچ
5-(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئ)
6-نمک دو چائے کے چمچ
7-تیل ایک کپ
8-مکس گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
9-ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
10-چائنیز سالٹ آدھا چائے کا چمچ
11-(جائفل آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئ)
12-(جاوتری آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
13-بادیان کے پھول چار عدد
14-آلو تین عدد
15-زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ(
16-پیاز ایک بڑی (فرائی کی ہوئ)
17-ٹماٹر ایک پئو
18-آلو بخارے پچاس گرام
19-ہرا دھنیا آدھی گٹھی
20-پودینہ آدھی گٹھی
21-چاٹ مصالحہ دو چائے کے چمچ
22-کڑی پتے چھ عدد
23-کیوڑہ ایک کھانے کا چمچ
24-(ادرک ایک کھانے کا چمچ (باریک کٹی ہوئی
25-تیل آدھا کپ
دیگی بریانی بنانے کا طریقہ کار
ایک پاؤ دہی میں سے تھوڑے سے دہی میں زردہ رنگ ملا کر ایک طرف رکھ دیں۔
ایک بڑی پیاز کے لچھے تیل میں گولڈن کرکے پیاز نکال کر پھیلا دیں۔
ایک پین میں ایک کپ پانی، باقی دہی، کُٹی لال مرچ، ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، ایک کپ پیاز والا تیل، مکس گرم مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، چائنیز سالٹ، پسی جائفل، پسی جاوتری اور بادیان کے پھول ڈال کر مکس کریں۔
پھر گوشت شامل کرکے دس منٹ پکائیں۔
پھر آلو ڈال کر بھونیں، جب آلو آدھے گل جائیں تو کیوڑہ شامل کرکے اوپر سے زردے رنگ والا دہی پھیلائیں۔
پھر فرائی پیاز، ٹماٹر، آلو بخارے، ہرا دھنیا، پودینہ، چاٹ مصالحہ، کڑی پتے اور ادرک ڈال کر اُبلے چاول ڈالیں۔
اب چاولوں پر آدھا کپ تیل ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے دم پر رکھ دیں اور چولہا بند کر دیں۔
مزیدار دیگی بریانی تیار ہے۔
کھیرے پیاز اور ٹماٹر کے سلاد کے ساتھ سرو کیجئے۔
–اس کےساتھ دہی کا رائتہ پیش کریں جو دہی ہرا دھنیا ہری مرچیں نمک اور پودینہ ڈال کےبنائی جا سکتی ہے–
نوٹ
١– کیوڑا نہ ہو تو یہ بریانی تیار نہیں کی جا سکتی
٢– چاولوں کی کنی اور چکن کا مصالحہ دونوں بریانی کی تیاری میں اھم کردار ادا کرتے ہیں۔
٣– چکن کےجو لیگز اور تھایز ملتے ہیں وہ استعمال نہ کریں بلکہ تازہ پورا چکن لے کر اس کے ٹکڑے کرلیں
٤– چاولوں کی کسی بھی ڈش میں چمچہ بیچ میں سے نہیں بلکہ دیگچی کے ایک کنارے سے آرام سے ڈالیں یا پھر ایک چھوٹی پلیٹ سے چاول نکالیں
https://www.facebook.com/sana.u.khan.733/posts/10208319709490811