ڈاک کے ذریعے ووٹ
—————–
سویڈن میں ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے –
ستمبر کا مہینہ سویڈن میں انتخابات کامہینہ ہے ۔ ہر سڑک ، بس سٹاپ ۔انڈر گراونڈ ۔ ریلوے سٹیشن ۔ اور دوسری مخصوص کی جگہ پہ سیاسی پارٹیوں نے اپنے انتخابی اشتہار چسپاں کرنے شروع کر دیے ہیں –
سیاسی پارٹیاں نے مختلف چورہاوں پہ کارنر میٹنگیں بھی کرنا شروع کر دی ہیں ۔ جہاں پارٹی کوئی رینما مختصر تقریر کر کے لوگوں کے سوالوں کے جواب بھی دیتا
بعض دفعہ تو اس کے اگے دس پندرہ ہی لوگ ہوتے ہیں ۔
مختلف سڑکو ں کے ساتھ خالی جگہ پہ پارٹیوں نے لکڑی کے بنائے عارضی دفتر بھی رکھ دیے ہیں۔ سویڈئش میں اسے "" وال سکو گا" کہتے پیں جس میں پارٹی کے ورکر ہر وقت انتخاب کے دن تک بیٹھےرہتے ہیں اور انے والوں کو اپنی پارٹی کے منشور کے بارے بتاتے رہتے ہیں اور کچھ ورکر سڑکوں پہ کھڑے ہو کر آتے جاتے لوگو ں کو چھپا ہوا انتخابی منشور کا کتابچہ بھی پکڑاتے رہتے ہیں – ہر پارٹی پہ فرض ہے کہ انتخاب کے بعد اپنے تمام پوسٹر اتار یں اور اس عارضی انتخابی دفتر کو بھی اٹھائیں ورنہ پارٹی کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے –
سویڈن میں انتخاب کا دن کوئی اتنا رونق والا دن نہیں ہوتا بس لوگ اتنے ہیں اور چپکے سے ووٹ ڈال کر چلے جاتے ہیں۔ ویسے بھی بہت سالوں سے ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ، اس وجہ سے بھی انتخاب کے دن رونق ماند پڑتی جا رہی ہے ۔ 22 اگست سے 9 ستمبر تک اپ ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈال سکتے ہیں-
ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے عداد و شمار
2002—1615000
2006'—1764000
2010—2377000
2014—2672000
سویڈن سے باہر رہنے والے سویڈئش ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے عداد و شمار
2002—37000
2006—48000
2010—-60000
2014——70000
————-
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔
"