اِررئیل فکشن ۔ 18
انگریزی افسانچہ
پردے ( Curtains )
انٹونی جوہی ( Antony Johae )
اردو قالب ؛ قیصر نذیر خاورؔ
رات کا وقت ہے ۔ میرے کمرے میں بتیاں جل رہی ہیں اور میں مہین پردوں سے سڑک پر دیکھ سکتا ہوں ؛ سامنے ایک مئے خانہ ہے اور نیچے اُترائی میں ’ رِنگ روڈ ‘ پر سوڈیم لیمپ جل رہا ہے ۔
ایک فوجی لاری مئے خانے کے باہر آ کر رُکتی ہے ، اس کے ساتھ ایک بکتر بند گاڑی بھی ہے ۔ مسلح فوجی باہر نکلتے ہیں ؛ وہ اپنے آہنی پنجے اور ایڑیاں زمین پر ثبت کرتے ہیں ۔ میں سوچتا ہوں ؛
” یہ اس بار کس کے لئے آئے ہیں ؟ “
فوجی اُترائی میں دوڑتے نظر سے اوجھل ہو جاتے ہیں اور میں سوچتا ہوں ؛
” تو آج کی شب یہ میں نہیں ہوں ۔ “
میں بتی گُل کرتا ہوں اور پردے برابر کر دیتا ہوں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
82 سالہ برطانوی انٹونی جوہی برطانیہ کے علاوہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں ادب کا استاد رہا ہے ۔ اب وہ اپنا وقت لبنان اور برطانیہ میں گزارتے ہوئے صرف لکھتا ہے ۔ 2015 ءمیں اس کی شاعری کی کتاب ’ Poems of the East‘ سامنے آئی ۔اس کی کتاب ’ After-Images: Homage to Eric Rohmer‘ اس برس متوقع ہے ( یاد رہے کہ Eric Rohmer ایک اہم فرانسیسی فلمی ہدایت کار ، نقاد ، صحافی ، ناول نگار ، سکرپٹ رائٹر اور استاد تھا ۔ وہ 89 برس کی عمر میں جنوری 2010 ء میں فوت ہوا ۔ وہ دیگر کے علاوہ اپنی فلموں ’ Contes moraux ‘ ، چھ فلموں کی سیریز ، کے لئے جانا جاتا ہے ۔) ۔ انٹونی جوہی نے دوستوفسکی اور کافکا پر اپنی پی ایچ ڈی کا تھیسس لکھا تھا اور کافکا پر اس کی کتاب بھی جلد متوقع ہے جس میں اس کے لکھے کافکا پر مضامین شامل ہیں ۔
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...