کلچر / ثقافت کو لوگوں کے ایک خاص گروہ کی خصوصیات ' زبان ' مذھب ' کھانے ' سماجی عادات' موسیقی اور فنون لطیفہ کے طور پر بیان کیا جاتا ھے۔
"کلچر / ثقافت ھمارے مذھب اور کھانوں کے علاوہ احاطہ کرتا ھے کہ؛ ھم کیا پہنتے ھیں۔ ھم کس طرح پہنتے ھیں۔ ھماری زبان کیسی ھے۔ ھمارا شادی کا طریقہ کیا ھے۔ ھماری موسیقی کیسی ھے۔ ھمارا عقیدہ کیا ھے۔ وہ صحیح ھے یا غلط ھے۔ ھم دسترخوان پر کیسے بیٹھتے ھیں۔ ھم مہمانوں کی کیسے خدمت کرتے ھیں۔ ھم اپنے پیاروں کے ساتھ کس طرح کا سلوک کرتے ھیں اور ایسی بہت ساری دوسری چیزیں ھیں"
1۔ کلچر / ثقافت معاشرے یا معاشرتی گروہ کے اندر انسانی سرگرمیوں کے نمونوں کا مجموعہ ھے۔
2۔ کلچر / ثقافت یہ ھے کہ ھم اپنے معاشرے کی مشترکہ اقدار کی بنیاد پر کیسے عمل کرتے ھیں ' سوچتے ھیں اور برتاؤ کرتے ھیں۔
3۔ کلچر / ثقافت یہ ھے کہ ھم زبان سے لے کر اشارے تک کی علامتوں کو کیسے سمجھتے ھیں۔
کلچر / ثقافت ھر جگہ موجود ھے اور ھم اپنے کلچر / ثقافت کو روزانہ کی بنیاد پر مستقل طور پر پختہ کرتے ھیں اور ظاھر کرتے ھیں۔
کلچر / ثقافت کا مطالعہ کرنا ایک بہت بڑا کام ھے۔ ماھرین بشریات اور ماھرین عمرانیات کی طرح معاشرتی سائنس دان انسانی طرز عمل کے نمونوں کو سمجھنے کے لیے کلچر / ثقافت کا مطالعہ کرتے ھیں۔
لوگوں کے اپنے کلچر / ثقافت کا اظہار کرنے کے لامحدود طریقے موجود ھیں۔ معاشرتی سائنس دانوں نے معاشرے کی تشکیل کردہ چیزوں کی وضاحت کے لیے دو بنیادی زمرے تیار کیے ھیں۔
سب سے پہلے مادی کلچر / ثقافت ھے۔ مادی کلچر / ثقافت ظاھری چیزیں ھیں جو معاشرے کے ذریعہ پیدا ھوتی ھیں۔
دوسرا غیر مادی کلچر / ثقافت ھے یا کسی کلچر / ثقافت کے ذریعہ پیدا ھونے والی غیر مرئی چیزیں ھیں۔ دوسرے لفظوں میں کلچر / ثقافت کے وہ حصے جن کو آپ نہ چھو سکتے ھیں۔ نہ محسوس کر سکتے ھیں۔ نہ چکھ سکتے ھیں۔ نہ پکڑ سکتے ھیں۔ اس کی عام مثال معاشرتی کردار ' اخلاقیات ' عقائد بلکہ زبان بھی ھیں۔
کسی بھی مخصوص معاشرے کا کل کلچر / ثقافت متعدد عناصر یا حصوں پر مشتمل ھوتا ھے۔
پہلا سماجی تنظیم ھے۔ یہ وہ طریقہ ھے جس سے معاشرہ لوگوں کو تقسیم کرتا ھے۔ زیادہ تر کلچروں / ثقافتوں میں ایک حکمران ھوتا ھے جو عام آدمی سے زیادہ طاقت ور ھوتا ھے۔ کچھ کلچروں / ثقافتوں میں جنس ' عمر ' پیشہ بلکہ ساکھ کی بنیاد پر بھی تنظیم کے کئی درجے ھوسکتے ھیں۔ سماجی تنظیم کلچر / ثقافت کا ایک اھم عنصر ھے جوکہ وضاحت کرتا ھے کہ کلچر / ثقافت کے مختلف ارکان کے مابین تعلقات کے لیے معاشرہ کس طرح کا طریقہ اختیار کرتا ھے۔
اگلا عنصر رواج یا معاشرے کی روایات ' اقدار اور معاشرتی اصول ھیں۔ یہ ایک معاشرے کو صحیح اور غلط کے بارے میں اپنے عقائد کی وضاحت کرنے اور ان عقائد کو ماننے کے لیے معاشرتی دباؤ پیدا کرنے میں مدد کرتے ھیں۔
مذھب ایک اور عنصر ھے جو انسان کی روحانیت اور موجود ھونے کی وجہ کے بارے میں معاشرے کے اخلاق اور اعتقادات کو ظاھر کرتا ھے۔
زبان مواصلت کے لیے بولی ' اظہار کی جانے والی یا تحریری علامتوں کا ایک سلسلہ ھے۔ یہ ایک اور اھم پہلو ھے کہ ھم اپنی روزمرہ کی زندگی کیسے گذارتے ھیں اور اپنے معاشرے میں لوگوں سے رابطہ کیسے کرتے ھیں۔
کلچر / ثقافت کے آخری تین عناصر ھیں۔
1۔ حکومت؛ وہ ڈھانچہ جو نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے معاشرے کے ذریعہ تشکیل دیا جانے۔
2۔ معیشت؛ خرید و فروخت ' تجارت اور چیزوں کی قیمت کا تعین کرنے کے قواعد۔
3۔ آرٹ؛ خوبصورتی ' جذبات اور عقائد کے مادی تاثرات۔
کسی کلچر / ثقافت میں یہ سب عنصر کچھ حد تک ھوتے ھیں۔
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ھے کہ لوگ کس کلچر / ثقافت کا حصہ ھیں۔ ایک چیز یقینی طور پر ھے کہ یہ بدل جائے گا۔ "لگتا ھے کہ ھماری باھم جڑی ھوئی دنیا میں کلچر / ثقافت کلیدی حیثیت اختیار کرچکا ھے۔ جو بہت سے نسلی اعتبار سے متنوع معاشروں پر مشتمل ھے۔ لیکن مذھب ' نسل ' اخلاقی عقائد اور بنیادی طور پر کلچر / ثقافت کو تشکیل دینے والے عناصر سے جڑے تنازعات بھی اس میں پوشیدہ ھیں۔" ڈی روسی نے کہا تھا کہ؛ "لیکن کلچر / ثقافت زیادہ عرصہ تک کے لیے مستقل نہیں ھے۔ اگرچہ یہ کبھی تھا۔ یہ بنیادی طور پر بہتا ھوا مایہ ھے اور مستقل حرکت میں ھے۔" اس سے یہ اخذ ھوتا ھے کہ کسی بھی کلچر / ثقافت کو صرف ایک ھی پیرائے میں بیان کرنا مشکل ھے۔
اگرچہ تبدیلی ناگزیر ھے۔ لیکن ماضی کا بھی احترام کرنا چاھیے اور اس کا تحفظ کرنا چاھیے۔ اقوام متحدہ نے کلچرل/ ثقافتی اور قدرتی ورثے کی شناخت اور اس کے تحفظ اور حفاظت کے لیے اقوام متحدہ کی تعلیمی ' سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے نام سے ایک گروپ تشکیل دیا ھے۔ بین الاقوامی معاھدے کے مطابق عالمی ثقافتی اور قدرتی ورثہ کے تحفظ سے متعلق کنونشن کے مطابق گروپ نے یادگاروں ' عمارتوں اور مقامات کی حفاظت کرنی ھے۔ یہ معاھدہ یونیسکو نے 1972 میں اپنایا تھا۔