بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
حفاظتی فصلیںCover crops
حفاظتی فصلیں وہ فصلیں ہیں جو ہل چلانے کے عرصہ میں مٹی کی سطح کو ڈھانپنے کے لیے اگائی جاتی ہیں۔ یہ فصلیں خاص پودوں والی فصلیں ہوتی ہیں جنھیں فصل کی پیداوار بڑھانے کی بجائے مٹی کی حفاظت کے لیے کام میں لایا جاتا ہے۔ عام طور پر ان فصلوں میں پھلیاں، گھاس اور سبز پودے ہوتے ہیں۔
حفاظتی فصلوں کے فوائد:
۔مٹی کی زرخیزی کو بڑھاتی ہیں
۔جڑی بوٹیوں کی افزائش کو روکتی ہیں
۔مٹی کی ساخت کو بہتر بناتی ہیں
۔مٹی کی تیاری اور جڑی بوٹیوں کے تلف کرنے میں مزدوری کی لاگت کو کم کرتی ہیں
۔فرٹیلائزرز کی ضرورت کو بھی کم کرتی ہیں
۔مٹی اور پانی کو محفوظ بنانے میں مدد کرتی ہیں۔
۔وباؤں اور کیڑوں کے حملوں سے فصل کو محفوظ بناتی ہے۔
حفاطتی فصلیں اس جگہ پر جنس کی قسموں کو بڑھا کر زرخیزی کو بہتر کرتی ہیں۔ کھیتوں سے پانی کے بہہ جانے کو کم کر کے یہ زمین کو کٹاؤ سے بچاتی ہیں کیونکہ حفاظتی فصلوں کی جڑیں زمین میں نیچے تک سوراخ بناتی چلی جاتی ہیں اور اس طرح وہ پانی کو زیر زمین لے جاتی ہیں۔ نتیجے کے طور پر وہ پانی کو کئی طریقوں سے محفوظ بناتی ہیں۔
مٹی میں بیکٹریا یا فنگی سے پیدا ہونے والی وباؤں کے سلسلے کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اگر کبھی یہ گمان ہو کہ فلاں فصل میں وبا پھیل چکی ہے تو وہاں حفاظتی فصلیں اگا کر بیماری کو بھگایا جا سکتا ہے۔ ان فصلوں کو ’’سبز کھات‘‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ زمین کو خوراک مہیا کرتی ہیں بالکل ایسے ہی جیسا کہ کھات کرتی ہے۔ ان کو ’’زندہ کھات یا گھاس پھوس‘‘ living mulches)) بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ زمین کو کٹاؤ سے بچاتی ہیں۔ ملچ یا گھاس پھوس دراصل آ رگینک مادہ کی ایک تہہ ہوتی ہے بالکل ویسے ہی جیسے کہ فصل کی باقیات جو زمین کی سطح پر رہ جاتی ہیں اور پانی کو بہہ جانے سے روکنے میں مدد گار ہوتی ہیں اور تیز بارشوں میں مٹی کو نقصان سے بچاتی ہیں۔
حفاظتی فصلوں سے آرگینک فارمنگ
مستحکم زراعت میں حفاظتی فصلیں اہم کردار ادا کرتی ہیں کیونکہ یہ کیمیکل کھادوں کی بجاے حیاتیاتی نائیٹروجن فکسنگbiological nitrogen fixingسے زمین کی زرخیزی کو بڑھاتی ہیں۔ یہ قدرتی طریقے سے زمین کے سکڑنے کو کم کرتی ہیں، زمین کی نمی میں اضافہ کرتی ہیں اور مویشیوں کے لیے اضافی چارے کا بندوبست بھی کرتی ہیں۔
چھوٹے کسان اپنی ضروریات کے مطابق یا زمین کے پیشِ نظر ان کو اگا سکتے ہیں۔ گرمیوں میں حفاظتی فصلیں عموماََ فصل کے بدلاؤcrop rotationکے دوران خالی جگہوں کو بھرنے ، مٹی کو صحیح کرنے اور جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کے لیے اگائی جاتی ہیں۔ سردیوں میں یہ فصلیں سردی کی شدت سے مٹی کے ٹھہراؤ میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ نائیٹروجن کے لیول کو بھی فکس کرتی ہیں۔
حفاظتی فصلوں کو اگانے کے بعد فصل بونا
ایک دفعہ جب حفاظتی فصل پوری طرح اگ آتی ہے اور کسان اس جگہ پر فصل اگانا چاہے تو روایتی طریقہ یہی ہے کہ وہ حفاظتی فصل پر درانتی چلا کر اسے سوکھنے کے لیے چھوڑ دے۔جب وہ سوکھ جاتی ہے تو بقایا آرگینک میٹریل ہل چلانے سے مٹی میں اتر جاتا ہے۔مگر قحط ذدہ علاقوں میں کسان ہل نہیں چلاتے اور اس سے حفاظتی فصل کی باقیات مٹی کے اوپر ہی پڑی رہتی ہے اورملچ کی تہہ بنالیتی ہے۔
حفاظتی فصلوں کی اقسام
درجہ ذیل میں چند پودے حفاظتی فصل کے طور پر بہت موثر ثابت ہوئے ہیں:
رائی کا پوداRYE
یہ حفاظتی فصل عام طور پر زمین کے سکڑاؤ کو کم کرتی ہے اور جڑی بوٹیوں کو تلف کرتی ہے۔
سیاہ گندمBuckwheat
یہ فصل تیزی سے بڑھتی ہے اور زمین کے کٹاؤ کو روکنے کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کو تلف بھی کرتی ہے۔
سہ شاخہ گھاسClover
یہ مٹی میں نائٹروجن فلسنگ میں مدد دیتی ہے اور زرخیزی کو بڑھاتی ہے۔
چری یا سورغمSorghum
یہ پودا تیزی سے بڑھتا ہے، بائیو ماس کو بڑھاتا ہے اور جڑی بوٹیوں کو تلف کرتا ہے۔
مصری گھاسHairy Vetch
یہ گھاس نائیٹروجن کو بڑھاتی ہے اور شمالی علاقات جات میں سردیوں میں فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
حفاظتی فصلوں کو کب چننا چاہیے؟
۔ جب پودے تیز افزائش کر رہے ہوں
۔وبا اور کیڑوں کے مزاحمتیresistsantپودے اگ آئے ہوں یا اگ آنے کا خطرہ ہو
عدنان زہری
ہرا آرگینک مومنٹ پاکستان