:::" کوسٹ ریکا {لاطینی امریکہ} کے گرم پانی کے ایک چشمے کا ماجرا اور دنیا کے کچھ گرم چشموں کی باتیں" :::
:: یہ تصویر وسطی امریکہ کے ملک کوسٹ ریکا کے ایک چھوٹے سے قصبے (FORTUNA) کی ھے۔ یہاں ایک بڑا آتش فشان (جولا مکھی) " ایرنل" (ARENAL) صدیوں سے زندہ ھے ۔ اس کے آس پاس کئی گرم پانی کے چشمے ہیں جس مین ؛ سلفر" اور دیگر قدرتی نمکیات امیز پانی بہتا ھے جس میں سے ہر وقت بھاپ اٹھتی رھتی ھے۔یہ بالکل اسی طرح کے قدرتی آبی چشمے ہیں جس طرح سہون شریف سندہ، پاکستان ، کراچی کے قریب منگوپیر اور پندوستان میں ھما چل پردیش میں پانی کے قدرتی چشمے بہتے ہیں۔ جن میں غسل کرکے لوگ " جلد" کی بیماریوں سے نجات حاصل کرتے ہیں ۔ ہماری دنیا عجائبات سے مالا مال ہے اور انہی عجائبات میں ایک عجوبہ گرم پانی کے چشمے بھی ہیں جو کہ دنیا کے مختلف ممالک میں پائے جاتے ہیں- یہ چشمے شفا بخش قرار دیے جاتے ہیں اور ان پانیوں کا استعمال کرنا ہزاروں سالوں سے انسانوں کا شیوہ رہا ہے۔
ان چشموں کے پانی میں ایسے معدنیات پائے جاتے ہیں جو کہ انسان کو جوڑوں اور جلد کی بیماریوں سے نجات دلاتے ہیں۔" بلیو لاگن" ، آئس لینڈ کا ایک مشہور اور پرکشش سیاحتی مقام ہے- اس مقام پر موجود پانی کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے اور یہ درجہ حرارت پول کے ان حصوں کا ہے جہاں تیراکی کی جاسکتی ہے- اس پانی کے جلد پر جادوئی اثرات مرتب ہوتے ہیں- اس پانی میں پائے جانے والے معدنیات٬ سلیکا اور الجائی جلد کی سوزش میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔ " ٹرموس ڈی پروٹیما{Termas de Puritama} ، گرم پانی کے چشمے چلی کے صحرا Atacama میں واقع ہے اور یہاں کے مقامی افراد ان چشموں کی شفایابی کی خصوصیات سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں- ان چشموں کے اردگرد کے قدرتی مناظر بھی انتہائی پرکشش ہیں-
یہ چشمے سیاحوں کے لیے کھلے ہیں- " سانچو باتھ"{ Szechenyi Bathا} ، ہنگری میں واقع یہ تالاب معدنیات سے بھرپور ہے اور اس میں پائی جانے والی شفایابی کے طاقتیں جوڑوں کے امراض کے علاج میں مدد فراہم کرتی ہیں- اس تالاب کے نزدیک واقع کنوؤں سے پیا جانے والا پانی اندرونی سوزش کے خاتمے کا باعث بنتا ہے۔ " ایرینا ہاٹ اسپرنگ"{ Arenal Hot Spring} ، یہ خوبصورت مقام کوسٹا ریکا میں واقع ہے اور اس کا حسن دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے- گرم پانی کا یہ چشمہ Arenal آتش فشاں کے نزدیک واقع ہے اور اسی وجہ سے اس چشمے کا پانی گرم ہوتا ہے- یہ آتش فشاں فعال لیکن انتہائی پرسکون ہے- امریکی ریاست ویو منگ میں پہلی نظر میں ابلتے ہوئے لاوا کی طرح نظر آنے والے سرخ اور پیلے گرم چشمے دنیا کے تیسرے بڑے چشمے ہیں جو اپنی دلکشی کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ ان کا پیلا رنگ، سرخ، اورنج، سبز اورنیلے رنگ کے شیڈ سورج کی روشنی میں کسی قوس و قزح کا سا حسین منظر پیدا کردیتے ہیں جو لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لاتا ہے۔ 40 میل پرپھیلے اس خوبصورت چشموں کا سب سے حسین اور سانسیں روک دینے والا منظرگول پیالے کی مانند نیلے رنگ کے چمشے کے باہر سبز، اورنج، سرخ اور سبز شیڈ ہیں۔ گلگت بلتستان کے علاقہ گوہرآباد رائیکوٹ کے مقام پر بھی گرم چشمے موجود ہیں۔ جسے سے’’ تتا پانی‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ کے کے ایچ میں واقع اس تتا پانی میں بھی علاج معالجے کے لیے لوگوں کا تانتا بندھتا ہے مگر مکمل انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے دیگر علاقوں سے آمد کم ہے۔رائیکوٹ گوہرآباد میں جو گرم چشمے ہیں ان کی بنیاد نانگا پربت ہے۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ ان گرموں چشموں کی اصل وجہ سلفر ہے جو سطح زمین سے تین کلومیٹر نیچے ہے جو ہمہ وقت ابلتا رہتا ہے۔اس کو ’’تتاپانی جیولوجیکل فالٹ‘‘ (Geological falt ) بھی کہا جاتا ہے۔نانگا پربت گرم چشموں کی لنک استور اور بلتستان میں بھی ہے۔ کئی امراض کے لیے شفا ہے۔گرم چشمے کا منتظم اور لوگوں کو چشمے تک رسائی دینے والے سرکاری ملازم کا کہنا ہے کہ تتاپانی گرم چشمے امراض دل، موٹاپا اور دیگر بیماریوں کے لیے اکسیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔رائیکوٹ گرم چشمے اتنے گرم ہیں کہ انڈہ اور آلو آسانی سے پکایا جاسکتا ہےاسی طرح "ایرنل" آتش فشان کے قریب بہنے والے چشموں میں نہا کر جسم کی "مردہ جھلی" سے نجات مل جاتی ھے۔ اور بدن تر وتازہ ھوجاتاھے ایسا لگتا ھے جیسے انسان ابھی ابھی پیدا ھوا ھو۔ یہ میری زندگی کا انوکھا اور نہ بھلا دینے والا تجربہ تھا۔۔۔۔ میرا رہائشی " کیبین"(CABIN) بھی "ایرنل" آتش فشان کے قریب تھا ۔ جس میں سے ہر وقت راکھ خارج ھوتی رھتی ھے۔ اور لاوا دھکتا رھتا ھے۔ ۔ یہاں میں نے تین (3) روزے گزارے ۔۔۔۔ دیکھیں اب وہاں کب جانا ھوتا ھے !!؟؟ ۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔