(Last Updated On: )
ہوگئی ناقابل برداشت یہ کورونا کی مار
لوگ رخصت ہو رہے ہیں اب قطار اندر قطار
رحم فرما اپنے بندوں پر آلہ العالمیں
ملتجی ہیں تیری رحمت کے سبھی پروردگار
لرزہ بر اندام ہیں اقوام عالم ہر طرف
موت کی ہر لحظہ خبریں مل رہی ہیں دلفگار
اس وبا سے تو ہی دے سکتا ہے ہم سب کو نجات
کررہے ہیں سب ترے فضل و کرم کا انتظار
حشر سے پہلے ہی اک محشر بپا ہے ہر طرف
چل بسے اس سے نہ جانے کتنے فخر روزگار
آج مرگ ناگہاں سے ہیں سبھی وحشت زدہ
گلشن ہستی کی ہے جس سے خزاں دیدہ بہار
قبضہ قدرت سے باہر کچھ نہیں یارب ترے
سن لے برقی اعظمی کے قلب مضطر کی پکار