رو میں ہے رخش عمر
سویڈن میں اگر آپ بیمار ہوں تو صبح اُٹھ کر اپ اپنے آجر کو فون کر دیتے ہیں۔ پہلے سات دن آپ بغیر ڈاکٹر کے سرٹیفکیٹ کے گھر رہتے ہیں کیونکہ کوئی ڈاکٹر سات دن آپ کا میڈیکل چیک اپ نہیں کرتا ، یہاں کی ہیلتھ پالیسی کہتی ہے کہ انسان کے اندر اتنی قوت مدافعت ہوتی ہے کہ سات دنوں کے اندر اندر بیکڑریا مر جاتا ہے ۔ لہذا ڈاکٹر چیک نہیں کرتا توسرٹیفیکٹ بھی دینے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ مگر 80 فیصد تنخواہ آپ کو گھر بیماربیٹھے مل جاتی جاتی ، اگر سات دن کے بعد بھی آپ کی بیماری جاری رہتی ہے تو پھر ڈاکٹر میڈیکل چیک اپ بھی کرتا ہے اور سرٹیفکیٹ بھی دیتا ہے ،،
پہلے سویڈن میں ،پہلے دن سے ہی 80 فیصد تنخواہ ملتی تھی مگر اب سےکچھ سال پہلے سر مایہ دارحکومت مدرات نے ایک نیا قانون پاس کیا کہ بیماری کی صورت میں پہلے دن کی تنخواہ نہیں ملے گِی مگر جس کو سویڈن میں Karend dag کرنس داگ کہتے ہیں ، اب سویڈن نے کرونا وائرس کی وجہ سے ایک نیا قانون پاس کیا ہے کہ اگر آپ بیمار ہیں تو سات کی بجائے چودہ دن بغیر ڈاکٹر کے سرٹیفکیٹ کے گھررہ سکتے ہیں اور پہلے دن سے ہی آپ کو 80 فیصد تنخواہ ملے گی۔
2 سویڈن حکومت نے ایک اور نیا قانون متعارف کرایا ہے جیسے Permitter قانون کہا جاتا ہے ، اس قانون کے مطابق کام کرنے والے کو بغیر کام سے نکالے گھر پہ رہنے کے لیے کہا جائے گا جب تک آجر ضروری سمجھے گا اس عرصے میں تنخواہ کا پچاس فیصد آجر اور چالیس فیصد حکومت دے گی۔۔
تمام ریستوران ، ہوٹل ، سڑکیں، پب ،ڈانس کلب ،پارک ، بچوں کے جھولے ، بوسوں کی خواہشیں ، ہاتھوں کا لمس ، ، سب ختم ہو رہا ہے ۔
رو میں ہے رخش عمر کہاں دیکھے تمھے
نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں