پاکستان میں الیکشن تو روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر بھی لڑا گیا مگر 2018 کا پہلا الیکشن تھا جو ووٹ کو عزت دو کے نام پر لڑا گیا مگر اس الیکشن میں ووٹ کی بدترین بےعزتی پر چپ کس نےسادھ لی؟
مسئلہ تو شاید تب بھی نہ ہوتا جب پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر 2013 کے بعد نیب کے قانون میں ترمیم کر لی جاتی جیسا کہ خیبرپختونخوا میں خود ہی صوبائی کمیشن بنا کر خود ہی اگلوں نے بند کر لیا۔ کسی نے کیا کر لیا؟
میثاق معیشت کے نام پر آپ کی دی ہوئی بغیر تنخواہ کے نوکری درخواست اگلوں نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دی جب آپ بدترین دھاندلی کے خلاف مولانافضل الرحمٰن کے ساتھ نکل سکتے تھے۔
اب تو کروونا کسی کو گھر سے نکلنے نہ دے گا۔
اب جو کچھ کرے گا کروونا کرے گا۔ جو کچھ ہو چکا کروونا پر ڈال دیا جائے گا۔
اب کسی کو کیا ضرورت ہے ان سے بات کرے جن کو وہ دل و جان سے ختم کرنا چاہتے ہیں
بغیر تنخواہ کے نوکری کا وقت بھی اب شاید باقی نہیں رہا۔
کرووناٹائیگرفورس ملک میں کہیں نظر آئے یا نہ آئے کرووناٹائیگرفورس کچھ کرے یا نہ کرے اگلے نےفورس بنا کر ثابت کر دیا کہ ابھی بھی میں زندہ ہوں۔
مگر آپ کے "پلے" کیا ہے؟
سوشل میڈیا جس کو آپ لوگ اپنا دشمن سمجھتے ہو۔ اور رہی بات عوام کی تو پیارے وطن میں ہر کوئی سرکاری گاڑی پسند کرتا ہے
وہ شخص اقتدار میں آنے کے لئے جس کی شدید خواہش تھی کہ اس کو لاشوں کے انبار مل جائیں اب اگر اس کے اقتدار کو بچانے کے لئے کروونا لاشوں کے ڈھیر لگا بھی دیتا ہے تو اس کو کیا فرق پڑنے والا ہے
پٹرول اگر وہ 60 روپے لٹر بھی کر دے اس کو پھر بھی پہلے سے زیادہ منافع ملے گا۔
شاید بیرونی قرضوں کی اب سال بھر کے لئے قسطوں کی ادائیگی نہ کرنے کا ریلیف مل چکا ہے۔
واہ واہ کروانے کے لئے BISP کے فنڈز ہی گئے باقی ڈالر تو سٹیٹ بنک کی گتھلی میں محفوظ پڑے ہیں۔ سال بھر کے لئے اب تنخواہوں کا کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔
کروونا نے بہت کچھ کر دیا ہے۔
"پرویز مشرف اگر باہر چلا گیا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا" یہ طلال چوہدری نے یا میاں جاوید لطیف نے کہا تھا نہیں نہیں شاید چوہدری نثار نے کہا ہو گا۔۔۔۔۔ کسی نے بھی کہا ہو "ان" کے ساتھ محاذ آرائی کی یہ پہلی اینٹ تھی۔ مگر نہیں جی غلط تو وہ ہیں جنہوں نے کہا کہ GT روڈ سے لاہور آئیں۔
بہت برا ہوگا چوہدری نثار یقیناً کوئی تو وجہ تھی جو اتنی پرانی رفاقت گئی۔
مگر آج ہر دوسرا عہدیدار چوہدری نثار بنا پھرتا ہے اب کیا منافقت حلال ہو گئی ہے؟؟
کالم میں نے لکھ دیا ہے۔ کریلے کافی سستے ہیں اور مٹن بہت مہنگا ہے چکن میں بناوں گا۔ کریلے مجھے بہت اچھے سے بنانے آتے ہیں۔
ویلےدی نماز تے کویلےدیاں ٹکراں