(Last Updated On: )
جن کا بازار سخن پر تھا تسلط ان دنوں
کردیا کورونا نے یکسر بند ان کا کاروبار
لاک ڈاٶن میں گھروں میں اپنے وہ محصورہیں
کررہے ہیں اپنے وہ اچھے دنوں کا انتظار
تھا اسی پر منحصر ان کا نظام زندگی
اقتصادی مندی یہ ان کے لٸے ہے ناگوار
اس مصیبت میں نہیں ان کا کوٸی پرسان حال
کب تک آخر یہ سہیں گے یونہی اس مندی کی مار
ہورہی ہیں روز برپا آنلاین محفلیں
بیشتر اب زوم پر ہے شاعروں کا انحصار
رکھ سکا خود پر نہ قابو ہو گئے یہ چند شعر
فیس بک پر دیکھ اک ویڈ بے اختیار
جاتا تھا بحرین کوٸی اور کوٸی برقی قطر
جانے کب ان کے لٸے ماحول ہوگا سازگار