کاپر کی اہمیت:
۱۔کاپر کسی بھی پودے میں موجود کلوروفل کو بناتا ہے کلورو فل پتوں میں موجود سبز مادہ جو ہمیں نظر آتا ہے اس کو کہتے ہیں۔
۲۔فوٹو سینتھیسیز کے عمل کو بہتر کرنے میں کاپر مدد دیتا ہے یہ وہ عمل ہے جس میں پودے سورج کی روشنی میں اپنے لئے خوراک تیار کر رہے ہوتے ہیں۔
۳۔جب پودوں کے اینزایمز پروٹینز بن رہے ہوتے ہیں تو اس وقت کاپر اس پروڈکشن میں مدد دیتا ہے۔
۴۔پودوں کے اندر پانی ایک ترتیب کے ساتھ ہر حصے میں جاتا ہے کاپر کا ایک اہم کام یہ ہے کہ یہ ایک نظام بنا کر پودوں میں پانی کو بہتر طریقے سے پہنچاتا ہے اس کی غیر موجودگی سے پودوں میں پانی کی نقل و حرکت بے ترتیب ہو جاتی ہے۔
۵۔بیج کی اچھی پیداوار اور اچھی کوالٹی کیلے کاپر کی اشد ضرورت ہوتی ہے جس کے نا ہونے سے کسی بھی فصل کا بیج بہتر تیار نہیں ہو پاتا۔
کسی بھی فصل میں کاپر کی زیادہ مقدار یا بار بار استعمال سے کیا نقصان ہو سکتا ہے؟
کاپر کے زیادہ استعمال سے آئرن اور مینگا نیز کی دستیابی پودوں تک نہیں ہو پاتی جس کی وجہ سے فصل آئرن اور مینگانیز کی کمی کا شکار رہتی ہے۔
کاپر کا استعمال کن کن فصلات کیلے حساس ترین سمجھا جاتا ہے؟
کاپر کا استعمال لوسرن جیسے الفا الفا کہتے ہیں،تُرشاوہ پھلدار پودے،مکئی،گاجر،سلاد،پالک وغیرہ کیلے بہت حساس ترین سمجھا جاتا ہے اس لئے ان فصلات میں اضافی مقدار بلکل استعمال نا کریں زمین کا تجزیہ کروا کر جس مقدار کی زمین میں کمی ہو اتنی ہی مقدار استعمال کریں۔۔
کاپر کی کمی پودے کے کن پتوں میں دیکھی جا سکتی ہے؟
کاپر پودے میں حرکت کے لحاظ سے immobile غذائی اجزاء ہے جو پودے میں ہمیشہ نئے پتوں میں ہی کمی ہو تو نظر آتا ہے کہ کاپر کی کمی ہے۔۔۔
کاپر کس کس طرح سے زمین سے متاثر ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہمیں اس کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟
۱۔وہ زمینیں جہاں نائٹروجن اور فاسفورس کی مقدار زیادہ استعمال ہو جائے وہاں پر کاپر کی کمی دیکھی جا سکتی ہے۔۔
۲۔وہ زمینیں جن کا پی ایچ زیادہ ہو۔۔
۳۔وہ زمینیں جہاں چونے کا پتھر زیادہ پایا جائے۔۔
۴۔وہ زمینیں جہاں مولیبڈینیم کا استعمال کیا گیا ہو وہاں پر بھی کاپر کی کمی دیکھی گئی ہے۔۔۔
۵۔ٹھنڈی اور نمی والی زمینوں میں کاپر کی دستیابی کم رہتی ہے جیسے ہی موسم سرما گزرتا ہے دستیابی بہال ہوجاتی ہے۔۔
۶۔وہ زمینیں جن میں آئرن اور مینگانیز کی مقدار زیادہ ہو وہاں پر کاپر کی دستیابی پودوں کیلے کم رہتی ہے۔۔۔
۷۔کچھ زمینوں کی ساخت ہی ایسی ہوتی ہے کہ ان میں کاپر کی کمی ہوتی ہے۔۔
مارکیٹ میں کس نام سے کاپر دستیاب ہوتی ہے اور کتنی فیصد والی ہوتی ہے؟
مارکیٹ سے کاپر ۔۔۔۔ کاپر سلفیٹ کے نام سے ملتی ہے جس کی بہترین فیصد مقدار جو کہلاتی ہے وہ 25% والی کاپر کہلاتی ہے۔۔۔ نیلا تھوتھا بھی اسے کہتے ہیں مارکیٹ میں جو بھی کاپر سلفیٹ لیں اس کی فیصد ضرور پتا کرلیں اور فیصد کے حساب سے مقدار نکال کر استعمال کریں۔۔
کاپر کی کتنی مقدار پر ایکڑ استعمال کرنی چاہیے؟
جب آپ زمین کا تجزیہ کروائیں تو کاپر کا ٹیسٹ بھی کروائیں اگر ٹیسٹ رپورٹ میں کاپر
0.0-0.5ppm
تک ہو تو 0.908گرام پر ایکڑ استعمال کریں۔۔۔
اگر ٹیسٹ رپورٹ میں کاپر
0.5ppm
سے زیادہ آئے تو کاپر کا بلکل استعمال نا کریں۔۔
آگے بڑھو کسان
منجانب:کسان گھر