کمیونزم،سوشلزم،کیپیٹالزم اور جمہوریت کی کہانی
کچھ دہائیاں پہلے روس اور چین سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں کمیونزم کا بول بالا رہا ،میں اس کمیونزم کے خلاف رہا ہوں ۔ کارل مارکس کےساتھ ساتھ لینن،اسٹالن اور ماؤ وغیرہ نے بھی اس کمیونزم کو جنم دیا تھا ۔کارل مارکس کمیونزم کبھی بھی کمیونزم نہیں تھا ۔اس کمیونزم نے آمریت کو جنم دیا ،غیر انسانی رویوں میں شدت پیدا کی ،غلام معاشرہ پیدا کیا اور غیرجمہوری روایات اور تہذیب وکلچر کو عام کیا ۔مارکس کے کمیونزم میں افراد کے لئے کوئی عزت و احترام نہ تھی،مارکس کا کمیونزم فرد کی شناخت کا دشمن تھا،انسانیت کے ساتھ اس کا کوئی تعلق کبھی پیدا ہی نہیں ہوسکا ۔وہ ںظریہ جو کارل مارکس کے دماغ سے نمودار ہوا، حقیقی طور پر غیرانسانی تھا ۔مارکس کا یہ کہنا کہ انسان مادے (matter) کے سوا کچھ نہیں۔اس کی سادہ سی تشریح یہ ہے کہ انسان زندہ ہے یا مرجائے اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔اسی وجہ سے سٹالن جیسے آمر نے روس میں مارکس کے کمیونزم کی خاطر لاکھوں انسانوں کا قتل عام کرایا ۔کیونکہ سٹالن کی نظر میں وہ انسان نہیں تھے ،ان میں کسی قسم کی کوئی روحانی بات نہیں تھی ۔وہ تو
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔