(Last Updated On: )
بہت عرصے سے
میں ہر روز اس سے
لاحاصل محبت کررہا تھا
ایک دن
میز سے اس کا
کافی کا کپ اٹھاتے
میں نے سوچا
یہ لا حاصلی ہی کہیں
میری محبت نا بن جائے
پیوند کاری کیے گئے
درخت کی چھاوں
جھلستی دھوپ سی ہوتی ہے
خود کشی کیا کوئی
فلسفیانہ مسئلہ ہے
زندگی کبھی بھی خود کشی نہیں کرتی
خودکشی
ہمیشہ موت کی ہوتی ہے
میں اپنی موت
کبھی خود کشی کے ہاتھ
لگنے نہیں دوں گا
میں
کافی کا تازہ کپ
اس کے ساتھ پیتے
اپنی موت کو
خود کشی کی طرف جانے سے پہلے
کافی کے آخری گھونٹ میں
اس کی محبت حاصل کر لوں گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔