::: "ماہر ثقافتی بشریات اور ساختیات دان کلودیل لیوی اسٹروس سے ایک مکالمہ" :::
::: فرانسیسی ثقافتی ماہر بشریات اور جدید ساختیات کے بنیاد گذار کلودیل لیوی اسٹروس {{Claude Lévi-Strauss} کے ساتھ مصاحبہ فرانسیسی ادیب ، صحافی دیدار ایری بوں {DIDIER ERIBON} نے کیا۔ جو ۱۹۸۸ میں یونیورسٹی آف شکاگو نے۱۸۴ صفحات پر مشتمل کتابی صورت میں شائع کیا۔ اسکو انگریزی میں پولا ویسنگ / PAULA WISSING نے ترجمہ کیا۔ اس انٹرویو کو کئی نشتوں میں کیا گیا۔ ادب اور جن شخصیات سے وہ متاثر رہے ان موضوعات پر تفصیل سے بات کی۔ زیر نظر کتاب کو تین/۳ ابواب اور پھرانھیں بیس ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔
۱۔HEN DON QUIXOTE RETURNS
۲۔HE LAW OF THE MIND
۳۔CULTURES AND CULTURE
راقم نے ان کتاب سے چند ادبی اور فکری نوعیت کے سوالات اور جوابات کو منتخب کرکے اردو میں ترجمہ کیا۔ جو کراچی سے شائع ہونے والی ادبی جریدے " آئندہ" کی جنوری، فروری اور مارچ ۱۹۹۷ کے اشاعت میں شامل تھا۔
تعارف: کلودیل لیوی اسٹروس 28 نومبر 19088 میں برسلز، بیلجیم میں ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد مصور تھے اور مٹی کے برتن بھی بنایا کرتے تھے۔ یونیورسٹی آف پیرس سے قانون اور فلسفے کی سند حاصل کی اور اسی جامعہ سے ڈاکٹریٹ بھی کی۔ مگر انھوں نے اپنا میدان تبدیل کرکے " بشریات" کو اپنا مطالعے کا محور بنالیا۔ ۱۹۳۵ سے ۱۹۳۹ تک یونی ورسٹی آف سینٹ پالو، برازیل مِیں بشریاتی میدانی تحقیق کی۔ جس سے جدید بشریاتی ساختیات نے جنم لیا۔ لیوی اسٹروس ۱۹۴۷ میں یونسکو کے ایک تحیقی پروجکٹ پر چاٹگام، بنگلہ دیش بھی آئے تھے۔ راقم الحروف نے لیوی اسٹروس کے شاگر " ڈاکٹر وڈ" سے دوسال بشریاتی ساختیاتی نظرئیے اور مناجہیات کی تعلیم اور تربیت حاصل کی۔ لیوی اسٹروس کا انتقال ۳۰ اکتوبر ۲۰۰۹ میں پیرس میں ہوا۔ انھوں نے چودہ/۱۴ کتابیں لکھی:
La Vie familiale et sociale des Indiens Nambikwara (1948)
Les Structures élémentaires de la parenté (“The Elementary Structures of Kinship”; 1949)
Tristes Tropiques (“A World on the Wane”; 1955)
Anthropologie structurale (“Structural Anthropology”; 1958)
Le Totemisme aujourdhui (“Totemism”, 1962)
La Pensee sauvage (“The Savage Mind”; 1962)
Mythologiques I-IV (1964-1971)
Anthropologie structurale deux (“Structural Anthropology, Vol. II”; 1973)
La Voie des masques (“The Way of the Masks”; 1972)
Myth and Meaning (1978)
Paroles donnés (“Anthropology and Myth: Lectures, 1951-1982”; 1984)
Le Regard éloigné (“The View from Afar”; 1983)
La Potière jalouse (“The Jealous Potter”; 1985)
stoire de Lynx (“The Story of Lynx”; 1991