::: "گبرئیل ایلیگرا {Claribel Alegría} نکاراگوا کی انقلابی شاعرہ اور صحافی " :::
*** تعارف اور ترجمہ: احمد سہیل ***
گبرئیل ایلیگرا ، سان سلواڈور کے مقام اسٹیلی میں ۱۲ مئی ۱۹۲۴ میں پیدا ہوئی۔ مگر وہ السلوڈور کے علاقےسینٹنا اینا میں پلی بڑھی۔ چھ سال کی عمر مین اپنی والدہ کے کہنے پر پہلی نظم لکھی۔ وہ ۱۹۴۳ میں امریکہ منتقل ہو گئی۔ ۱۹۴۸ مین انھوں نے فلسفے مین بی۔اے کی سند لی پھر جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے ادبیات میں ڈگری حاصل کی۔ ۱۹۷۹ میں بائیں بازو کی سیاسی جماعت نیشنل لبریشن فرنٹ (FSLN)، پیپلز موومنٹ نے ارسٹینو اورٹیگا کی قیادت میں " سادنستہ" کے انقلاب کے ساتھ اپنے ملکے کی تعمر نو کے لیے بھرپور کام کیا ۔ وہ غیر متشدد مزاحمت کے نظرئیے کی قائل ہیں۔ گبرئیل ایلیگرا نے ۱۹۵۰ اور ۱۹۶۰ نی " لانسل" اور " عزم نسل" کا نظریہ پیش کیا۔ اس کی شاعری میں عہد حاضر کی لاطینی امریکی کے معاشرتی اور سیاسی احوال کا حقیقت پسندانہ اظہار ملتا ہے۔ وہ شاعری میں زبان کی شفافیت کی پرزور حامی ہیں۔ ان کو ۱۹۷۸ میں کیوبا کا کاسا ڈی لاس کا انعام ملا۔ اور وہ ۲۰۰۶ میں نوسٹلوڈ عالمی ادب کے انعام کی حق دار ٹھری۔ ان کی کچھ کتابیں مثلا Casting Off (2003), Sorrow (1999), Umbrales (1996), انگریزی مین ترجمہ ہوچکی ہیں۔ ان کی نظموں میں رومانویت کی خوشبویں پھیلی ہوئی ہیں۔ گبرئیل ایلگیرا آج کل نکارا گوا کے شہر مانا گوا میں رہائش پذیر ہیں ::: {احمد سہیل} ۔۔۔
——————
" بارش "
گبرئیل ایلیگیرا { نکارا گوائے بزبان ہسپانوی}
ترجمہ: احمد سہیل
بارش برستی ہے
پتھروں کے درمیاں ٹپکتی ہے۔
یادیں پھوٹ پڑتی ہیں
جیسے یہ بارش برستی ہے
میرے مندر میں چھدا ہوا تھا
بہتا ہوا پانی
بے ترتیب روانی
میری یادوں میں آتی ہیں
بانسری کی آواز سے بھری ھوئی
نوکر کی آواز ۔۔۔۔۔
مجھے کہانیاں سنارہی ہیں
بھوتوں کی ۔
اور بستر ٹوٹ جاتا ہے
وہ عودی ۔۔۔۔ گہری سیاہ دوپہر
جب میں نے سنا تم ہمیشہ کے لیے جارہے ہیں
وہ سفید کنکروں کی طرح جگمگاتا ہے
مسلسل لمس سے
دم دار ستارہ بن جاتا ہے
بارش برس رہی ہے
یادوں کا سیلاب بنا رکھا ہے
اس نے مجھے احمقانہ خواب دکھائے
ایک لالچی
دینا ایک گہرا گڑھا ہے
گھات لگا کر حملہ
وہ گھوم کر اتنی سستی ہوجائے گی۔
مگر میں اسے اپنی محبت میں بسائی ہوئی ہوں
میں ایسا کرتی ہوں
کیونک مجھ میں حس عناصر خمسہ موجود ہے
ہر صبح
کیونکہ میں نے اس سے
ہمشہ محبت کی ہے کسی وجہ کے بغیر
یہ تحریر فیس طُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔