(Last Updated On: )
1895 میں آج کے دن دنیا میں پہلی بار ٹکٹ کے ساتھہ کسی فلم کی نمائش ہوئی۔
لوئی اور آگسٹ لومیرے نامی دو فرانسیسی بھائیوں نے اپنی بنائی ہوئی فلم کی پیرس کے ایک کیفے میں نمائش کی۔
انہوں نے سنیماٹوگراف نامی ایک کیمرا پروجیکٹر تیار کیا تھا۔ جس کے ذریعے انہوں نے پہلے اپنے والد کی فیکٹری سے نکلتے ہوئے مزدوروں کی ایک مختصر فلم کی مارچ 1895 میں مفت نمائش کی۔
بالآخر 28 دسمبر1895 کو انہوں نے فرانسیسی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے مناظر پر مشتمل ایک نسبتاَ طویل فلم کی نمائش کی اور اس بار ٹکٹ بھی رکھا۔ اس طرح یہ کمرشل سنیما کا آغاز تھا۔ آج کمرشل سنیما 122 سال کا ہوگیا۔
On this day in 1895