(Last Updated On: )
کرسچن جوہان ہینرچ ہائنے ۔ انیسویں صدی کا ایک ممتاز جرمن شاعر‘ صحافی‘ مضمون نگار اور ادبی نقاد۔ جرمن حکام نے اس کے بہت سے بنیاد پرست سیاسی خیالات پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اُس نے زندگی کے آخری پچیس برس پیرس میں سکونت اختیار کی۔
علامہ اقبال‘ پیامِ مشرق کے دیباچہ میں بھی ہائنے کا ذکر کرتے ہیں جبکہ اپنی ذاتی بیاض میں تحریر کرتے ہیں کہ ’’کوئی بھی قوم اہلِ جرمنی جیسی خوش نصیب نہیں۔ اُنہوں نے ہائنے کو اس وقت جنم دیا جب گوئٹے بھرپور انداز میں نغمہ سرا تھا۔ دو بے باک بہاریں‘‘۔ ہائنے کا انتقال 17 فروری 1856 کو ہوا۔