(Last Updated On: )
کاںٔنات کافی بڑی اور کافی پیچیدہ جگہ ہے. یہاں آپ کو ایک خاص رفتار کے ساتھ کسی خاص مدار میں ایک ستارے کر گرد گھومتے سیارے ملیں گے اور کہیں بہت ہی چھوٹے مگر مختلف جگہوں پر موجودگی کا امکان رکھنے والے ذرات. کہیں رنگ برنگے خوبصورت نیبولہ تو کہیں انتہاںٔی خطرناک سپر نووا۔ کہیں آپ کو کاںٔنات کی اندھیری نگری یعنی کہ بلیک ہولز ملیں گے تو کہیں انہی بلیک ہولز کی وجہ سے کاںٔنات کی سب سے روشن چیز یعنی "Quasar". کہیں زندگی کے آخری لمحے گزارتے ہوںٔے تو کںٔی ابھی ابھی انگڑاںٔیاں لیکر پیدا ہونے والے ستارے۔ کہیں ایک سیکنڈ میں 700 مرتبہ گھومنے والے نیوٹران ستارے تو کہیں کوںٔی خاموش طبیعت اور امن پسند سفید بونے۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ کاںٔنات کافی "بڑی" اور کافی انوکھی ہے. اس میں بہت ہی وشالکاری ستارے