چپٹی /سپاٹ مچھلی (فلاو نڈر فش Flounders Fish- )
بچپن سے، ہم ایک عام مچھلی کو اسکی عمومی شکل سے جانتے ہیں ۔ جیسے ساری مچھلیوں کا جسم ایک بیضوی ہوتاہے، جس میں ایک مثلثی دم ہوتی ہے، اس کے جسم کے دونوں طرف ایک ایک آنکھ ہوتی ہے، اور اوپر اور نیچے کچھ پنکھ مچھلی کے جسم سے چپکے ہوئے ہوتے ہیں۔
لیکن چند مچھلیاں اس مخصوص جسمانی ترتیب کے مطابق نہیں ہوتی ۔ سمندر بھرا ہے مختلف طرح کی ان عجیب و غریب مچھلیوں کے وجود سے، جنکو دیکھ کر پہلا تاثر یہی ہوتا ہے کہ یہ مچھلیاں بھی ہیں یا کوئی اور مخلوق؟ لیکن ان کی دوسری باتوں کی وجہ سے یہ ماننے پر مجبور ہوجاتےہیں کہ یہ واقعی مچھلیوں کی ہی ایک نسل سے ہوتی ہیں۔ ان عجیب و غریب مچھلیوں میں سے ایک فلاؤنڈر ہے، خاص طور پر ایک عجیب مچھلی جو اس طرح دکھائی دیتی ہے جیسے کسی اسٹیم رولر نے سمندر میں رہنے والے کسی عام مخلوق کو کچل کر اسکو چپٹا اور سپاٹ کردیا ہو۔
فلاؤنڈر فلیٹ جسم کی ہوتی ہیں، اپ اسکا تصور ایک پتے کی طرح سوچ سکتے ہیں۔ ان کی دونوں آنکھیں ایک ہی جگہ اپنے سر پر ہوتی ہیں جن سے وہ اپنے چپٹے سر سے اوپر کی طرف دیکھتی ہیں، دو پنکھ جو دونوں طرف جسم سے چپک جاتے ہیں، اور ایک عجیب طرح سے مڑا ہوا منہ ہوتا ہے۔
وہ ڈیمرسل مچھلی ہیں، مطلب یہ ہے کہ ایسی مچھلیاں جو سمندر کے فرش پر رہتی ہیں، جہاں وہ سمندری فرش پر گھل مل جانے کے لیے چپٹی ہوجاتی ہیں۔ چونکہ ان کی دونوں آنکھیں ان کے سر کے اوپری حصے پر ہوتی ہیں، اس لیے وہ اپنے شکاریوں کے لیے بہتر نگاہ رکھنے کے قابل ہوتی ہیں، تاکہ ان سے محفوظ رہ سکیں۔
لیکن ان فلیٹ فش کا نشونما پاناا یک بہت ہی عجیب طریقے سے ہوتا ہے۔ جیسے ہی وہ ایک چھوٹی سی فرائی (بچہ مچھلی) سے بالغ ہو جاتے ہیں، ان کے جسم میں عجیب و غریب تبدیلیاں آتی ہیں ۔ وہ چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں جو آپ جسم میں بھی آپکی بلوغت کے وقت ہورہی ہوتی ہیں اور جسکو آپ بالکل نارمل محسوس کررہےہوتے ہیں۔
جب یہ مچھلیاں پیدا ہوکر اپنے انڈوں سے نکلتی ہیں، تو یہ دوسری عام مچھلیوں جیسے ہی انکے لاروے ہوتے ہیں۔ یہ دوسری مچھلیوں کی طرح سیدھی طرح تیراکی کررہے ہوتے ہیں، اپنی جسم کی اطراف سے نہیں، اور انکا جسم بھی اس وقت چپٹا نہیں ہوتا۔ انکی آنکھیں بھی سر کے دونوں اطراف ہوتی ہیں۔ اسکے علاوہ انکا جسم بھی شفاف ہوتا ہےاور جسم کو پانی میں تیرتے ہوئے نہیں دیکھا جاسکتا ۔
لیکن جیسے ہی وہ ایک چھوٹے لاروے سے بالغ مچھلی کی شکل اختیار کر لیتے ہیں، ان کا جسم تیراکی کے انداز کو سیدھا ہوکر تیرنےکے بجائے اپنی فلیٹ سائڈ پر تیرنے لگ جاتا ہے۔ ایک طرف اوپر کی سطح انکی سیاہ ہو جاتی ہے، جبکہ ان کے جسم کا دوسرا نچلا حصہ بالغ مچھلی کے نیچے ہلکے رنگت کا ہو جاتا ہے۔ اور ان کی ایک آنکھ سائیڈ سے منتقل ہوکر پہلی ہی آنکھ کے برابر آجاتی ہے -اسکی آنکھ ان کے سر کے چاروں طرف سے دوسری طرف ہجرت کرتی ہے، گویا مقناطیسی طور پر اپنی ساتھی آنکھ کی طرف کھنچ جاتی ہے۔
لیکن درحقیقت، یہ مچھلیاں بہت سے دوسری مچھلیوں کی طرح ہی پیدا ہوتی ہیں، مطلب انکا لائف سائکل قریبا وہی ہوتا ہے جیسے ایک عام مچھلی کا ہوتا ہے – پر جیسے جیسے وہ بالغ ہوتی ہیں، ان کی ایک آنکھ ہڈیوں اور پٹھوں کی نشوونما سے ان کے سر کے دوسری طرف دھکیل دی جاتی ہے۔ یہ سمندر میں انکی بقا کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔ کیونکہ اس باڈی ڈیلوپمنٹ کی وجہ سے وہ سمندر کے فرش پر ہی موجود رہتی ہیں اور وہیں رہ کر ساری زندگی رہ پاتی ہیں۔ انکی دونوں آنکھیں بھی اسی لیے ایک ہی طرف جسم کے اوپر حصے پر ابھری ہوئی ہوتی ہیں۔تاکہ اپنے شکار یا شکاریوں کو اچھی طرح دیکھ سکیں۔
فلیٹ فلاونڈر فش خاص طور پر بحیرہ شمالی، فرانس اور بیلجیم کے شمال میں، انگلینڈ، سویڈن اور ناروے کے ساحلوں کے قریب پائی جاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق بحیرہ شمالی میں پائی جانے والی مچھلیوں کی کل مقدار کا تقریباً ایک تہائی حصہ ان فلیٹ فش پر مشتمل ہوتاہے۔ ان ممالک کے علاوہ امریکہ کے ساحلوں پر بھی انکی کچھ انواع دریافت ہوئی ہیں۔ ان مچھلیوں کی بہت ساری اقسام ہوتی ہیں، جن میں عام طور پر مختلف خاندان سے انکا تعلق ہوتا ہے، جیسے Achiropsettidae، Pleuronectidae، Paralichthyidae اور Bothidae شامل ہیں۔ ان خاندانوں میں یہ مچھلی، تھوڑے تھوڑے فرق کے ساتھ ہوتی ہیں۔ لیکن ان تمام خاندانوں میں انکا جسم سپاٹ ہی ہوتا ہے اور دونوں آنکھیں سر کے اوپری حصے پر ایک دوسرے کے متوازی ہوتی ہیں۔ ان مچھلیوں کو شوق سے کھایا بھی جاتا ہے اور زائقہ میں انکا گوشت عام مچھلیوں جیسا ہی ہوتا ہے، جس میں پروٹین اور دیگر مفید غذائی اجزاء کثرت سے شامل ہوتےہیں۔
اس وڈیو میں آپ ایک بے بی فلاونڈر مچھلی کو دیکھ سکتے ہیں، جو ساحل پر ریت پر پھنس گئی تھی۔ اسکا سارا جسم شفاف ہے، لیکن اسکی آنکھیں ایک ہی جگہ آچکی ہیں۔
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...