السلام علیکم….!!
آج میں دو سپیشل ریسیپیز بتانے والی ہوں….!!
۱….چکن کڑاہی (فوڈ سٹریٹ سٹائل)
۲……مینگو سوڈا
یہ چکن کڑاہی سپیشل اس لیے کہ بالکل فوڈ سٹریٹ والا ٹیسٹ ہوتا ہے اس کا…..اس میں مرچ مصالحہ زیادہ نہیں ڈلتا….بہت مزے کی بنتی ہے…..!!
مینگو سوڈا مجھے تو نہیں پسند
لیکن اچھا مشروب ہے
ضرور ٹرائی کیجیے گا
اور جو چیز بنائیں پک بنا کے دکھا دیا کریں مجھے اچھا لگے گا
چکن کڑاہی
اجزا
چکن….. ایک کلو
پیاز …… دو (چاچر یا گرائنڈر میں چاپ کر لیں )
ادرک اور لہسن کا پیسٹ ….. آدھا آدھا چائے کا چمچ دونوں چیزیں
گھی یا آئل …… میں ہمیشہ اندازے سے ڈالتی ہوں آپ بھی جتنا عام طور ہر ایک کلو میں ڈالتے ہیں اس سے زرا سا کم
ٹماٹر ….. دو فل سائز کاٹ لیں
خشک دھنیا ثابت ….. ایک کھانے کا چمچ
زیرہ ……. ایک کھانے کا چمچ
(زیرہ اور خشک دھنیا کو بھون لینا ہے…توے کو گرم کر کے اس پہ یہ دونوں چیزیں ڈال دیں چمچ سے ہلائیں خوشبو آنے لگی تو اتار دیں )
دہی ….. ایک کپ
نمک , مرچ , ہلدی …. حسب ذائقہ
سبز دھنیا اور سبز مرچیں باریک کٹی ہوئی
گرم مصالحہ پاؤڈر ….. گرم مصالحہ کی ساری چیزوں کو پیس لیں
ایک کھانے کا چمچ
ادرک….. باریک فنگر (یا جولین کہہ سکتے ہیں) شیپ میں کٹی ہوئی
بنانے کا طریقہ…..!!
کڑاہی گوشت کو عموما کڑاہی میں بناتے ہیں
لیکن اس سے پہلے آپ نے ایک دیگچی میں چکن , ڈال کے درمیانی آنچ پہ پکانا ہے
مطلب چکن , چاپ کیے ہوئے پیاز
ٹماٹر کٹے ہوئے , ادرک لہسن کا پیسٹ
نمک مرچ ہلدی
یہ ساری چیزیں اچھی طرح سے مکس کر کے دو تین منٹ چمچ ہلانا ہے پھر انہیں دم دے دینا ہے برتن کو ڈھک کے درمیانی آنچ پہ
پانی نہیں ڈالنا کیونکہ چکن پیاز ٹماٹر اپنا پانی چھوڑیں گے
جب چکن نرم ہو جائے پانی بھی تھوڑا خشک ہو جائے تو
کڑاہی میں گھی یا آئل گرم کر کے یہ چکن اس میں ڈال دینا ہے…..دو منٹ گھی میں بھوننے کے بعد زیرہ اور خشک دھنیا ڈالیں
پھر دو منٹ بعد دہی سبز مرچیں اور ادرک ڈال دیں
بھونیں پانچ منٹ
اب گرم مصالحہ پاؤڈر ڈالیں
چاہیں تو تھوڑا سا کڑاہی گوشت مصالحہ بھی…..
دو منٹ بھونیں
سبز دھنیا گارنش کریں
یہ فوڈ سٹریٹ سٹائل چکن کڑاہی تیار ہے
مینگو سوڈا
آم ….. دو
سیون اپ یا سپرائٹ ….. دو کپ
تازہ پودینہ …… پانچ چھے پتے
برف کے کیوب ….. ایک اور آدھا کپ
چینی……… پانچ چھے کھانے کے چمچ یا حسب ضرورت
ترکیب
سب سے پہلے آم کا چھلکا اتار کے گٹھلی نکال کے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں……انہیں بلینڈر میں ڈالیں ساتھ ہی پودینے کے پتے بھی باقی ساری چیزیں ڈال کے بلینڈ کریں
اور مزے کریں
تھک جاتی ہوں قسم سے لکھ لکھ کے
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=1013088772121181&set=oa.1146523652072067&type=3&theater