روسی ادب میں مجھے شروع سے ہی بڑی دلچسپی تھی۔۔ روسی فکشن کی کچھ کتابیں مظفر علی سید نے خرید کر دیں۔۔ کچھ ایک زمانے میں وقتاً فوقتاً میں خود بھی جمع کرتا رہا۔۔
تورگنیف اور چیخوف میرے پسندیدہ ادیب ہیں۔۔ ناولوں میں " اوبلوموف " میرا پسندیدہ ناول ہے۔۔
گنچاروف کا ایک ہی ناول ایسا نکلا جو اپنی مثال آپ ہے۔۔ اس نے بتایا کہ ناول ایسے بھی لکھا جاسکتا ہے، جس میں کوئی کہانی، کوئی پلاٹ، نہ ہی کوئی ایکشن ہے۔۔
ہماری تنقید زیادہ تر دوستوفسکی اور ٹالسٹائی کے گرد گھومتی ہے لیکن جو ادیب کونے کھدروں میں پڑے ہیں، ان کی طرف کوئی زیادہ دھیان نہیں کرتا۔۔۔
فرانسیسی ادب سے بھی شغف رہا۔۔ اس میں کچھ عسکری صاحب کی صحبت کا بھی اثر تھا۔۔
مختصر افسانے میں جو ادیب میرے لئے نمونہ اور مثال کی حیثیت رکھتا ہے وہ چیخوف ہے۔۔ اس کی کہانیوں سے پتہ چلا کہ مختصر افسانہ کیا ہوتا ہے۔۔
اس کے بعد بیسویں صدی میں جیمز جوائس کی کہانیوں کا مجموعہ " ڈبلزز " میرے لئے مثال کی حیثیت رکھتا ہے۔۔
انیسویں صدی کے ناول نگاروں میں تورگنیف کے ناول بہت پسند ہیں۔۔
بیسویں صدی کے ناولوں میں جوائس کے " اے پورٹریٹ آف دی آرٹسٹ ایز اے ینگ مین " نے متاثر کیا۔۔ یہ ناول میرے لئے نمونے کا درجہ رکھتا ہے۔۔
Ulysses کا معاملہ دوسرا ہے۔۔ وہ میرے لئے پریشان کن ہی رہا ہے۔۔
ٹامس مان اس لئے زیادہ دلچسپ نظر آتا ہے کہ وہ ہماری فکشن کی روایات کے زیادہ قریب ہے۔۔ وہ جو میں ذکر کر رہا تھا کہ ہم ناول کے سلسلے میں اپنی روایت سے رشتہ جوڑتے تو ناول کی مزید تہیں دریافت ہوتیں اور زیادہ معنی پیدا ہوتے، اس روایت کو مجھے لگتا ہے کہ ٹامس مان نے زیادہ قبول کیا۔۔ اس کا ناول Holly sinner پڑھ کر لگتا ہے کہ اس کے بیسیوں صدی کے ادب نے ہماری داستانوں نے مل کر جنم لیا ہے۔۔۔ اس کی کہانی ٹرانسپوزڈ ہیڈز بھی بیتال پچیسی سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے، میں نے بھی بیتال پچیسی سے متاثر ہو کر کہانی لکھی ہے، تو اس نے پرانی روایت سے خواہ وہ مشرقی ہو یا مغرب کی اس سے استفادہ کیا۔۔ اس کی ٹرایئیلوجی جو حضرت یوسف علیہ السلام اور حضرت یعقوب علیہ السلام کے حوالے سے ہے اس میں بھی اس نے ہماری داستانوں سے استفادہ کیا ہے۔۔
کسی زمانے میں مجھے آندرے ژید بہت پسند تھا۔۔!!
••••••
کتاب : شرفِ ہم کلامی ،
انتظار حسین سے ملاقاتیں اور باتیں
مصنف : محمود الحسن
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...